ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
شاید کسی کو ناز ہو کہ ہمارے پاس تو کتابیں ہیں ان کو دیکھ کر ہم سب کچھ حاصل کر لیں گے اس لئے آگے فرماتے ہیں ۔ بے (1) رفیقے ہر کہ شد در راہ عشق عمر بگذشت و نشد آگاہ عشق اس شعر کو سن کر یہ شبہ ہو سکتا ہے کہ ہم نے تو متعدد حضرات کی نسبت سنا ہے کہ وہ بغیر مرید ہوئے اس راہ میں کامیاب ہو گئے ۔ اس لئے اس کا جواب دیا جاتا ہے ۔ یار (2) باید راہ را تنہا مرد بے قلاؤز اندررین صحرا مرد ہر (3) کہ تنہا نادر ایں راہ رابرید ہم بعون ہمت مراداں رسید یعنی اگر کہیں ایسا ہوا بھی ہے تو وہ بھی محض ظاہرا ہوا ہے ورنہ واقع میں وہ بھی کسی کامل کی توجہ اور امداد ہی سے مقصود تک پہنچا ہے ۔ اگرچہ اس کو اس کی مدد کی خبر بھی نہ ہو ۔ اس کی مثال ایسے ہے جیسے بچے کی پرورش کہ بدوں ماں باپ کی مدد اور اعانت کے وہ پرورش نہیں پا سکتا لیکن اس کو کچھ خبر نہیں ہوتی تو اگر وہ بچہ بڑا ہو کر کہنے لگے کہ میں بغیر کسی کی مدد کے اتنا بڑا قوی الجثہ ہو گیا ہوں تو جس طرح اس کا یہ قول غلط اور قابل مضحکہ ہے اسی طرح اس راہ کے قطع کرنے والے کا بھی قول بالکل غلط ہو گا ۔ بات یہ ہے کہ بعض مرتبہ ظاہرا ایک شخص کو کسی کے سپرد نہیں کیا جاتا لیکن واقع میں بہت سے حضرات بامر خداوندی اس کی طرف متوجہ رہتے ہیں اور وہ اس کو غلطیوں میں پھنسنے سے بچاتے ہیں اور قطع راہ میں مدد فرماتے ہیں ۔ بہرحال اس جزو (4) کی بھی سخت ضرورت ہے لیکن اس پر اسی وقت عمل کرنا مناسب ہے کہ جب کتب درسیہ سے فارغ ہو چکے اور اساتذہ ادھر متوجہ ہونے کی اجازت دے دیں اور اگر اساتذہ ختم درسیات کے بعد بھی چندے درسیات ہی میں مشغول رہنے کا حکم فرمائیں تو ان کے ارشاد پر عمل کرے اور جب تک کافی مناسبت نہ ہو جاوے اس وقت تک درسیات ہی میں مشغول رہے اور جب کافی مناسبت ہو جائے تو چند روز کسی کے پاس ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ (1) بغیر ساتھی یعنی پیر کے جو عشق کی راہ میں چلا اس کی عمر گزر گئی اور عشق کی خبر بھی نہ ہوئی ۔ (2) مددگار یعنی پیر چاہیے اس راہ کے لئے تنہا مت چلو بغیر راہبر کے اس جنگل میں نہ جاؤ (3) جس کسی نے شاذ و نادر تنہا ہی یہ راستہ قطع کر لیا ہے تو وہ بھی مردان خدا کی روحوں کی قوت کی مدد سے ہی منزل پر پہنچا ہے ۔ (4) پیر سے متعلق ہونے کی