ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
پر ہے اکثر ہنود /1 کو بھی ہونے لگتا ہے - اور مرنے کے بعد تو سب ہی کو ہوگا - البتہ اہل کشف کو اس اعتبار سے ضرور فضیلت ہے کہ دنیا میں رہ کر جو زوق /2 ان کو حاصل ہے دوسروں کو نہیں - کشف نہ ہونیکی صورت میں عمل کا زیادہ موجب کمال ہونا اور کشف کی حقیقت ( یعنی تحقیق ) معلوم ہوجانے سے یہ بات بھی واضح ہوگئی کہ بعض نا واقف لوگ جو کشف کے درپے ہوتے ہیں اور اس کو بڑی چیز سمجھتے ہیں یہ ان کی غلطی /3 ہے بلکہ اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ کشف نہ ہونے کی صورت میں اگر عمل ہو تو وہ زیادہ کمال کی بات ہے - چنانچہ خداوند جل وعلا جائے مدح میں فرماتے ہیں الذین یومنون بالغیب ( وہ لوگ جو ان دیکھی باتوں پر ایمان لاتے ہیں ) اور حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا ای الخلق اعجبھم ایمانا یعنی تمام خلق میں سب سے زیادہ عجیب ایمان کس کا ہے - صحابہ نے عرض کیا الملائکۃ یا رسول اللہ لخ یعنی فرشتوں کا ایمان سب سے زیادہ عجیب ہے - آپ نے فرمایا ان کے ایمان نہ لانے کی کیا وجہ ہوئی جبکہ ہر وقت کلام واحکام سے مشرف ہوتے ہیں - صحابہ نے کہا کہ پھر انبیاء علہیم السلام کا آپ نے فرمایا بھلا وہ کیوں ایمان نہ لاتے ہر وقت تو ان پر وحی نازل ہوتی ہے - صحابہ نے کہا کہ پھر ہمارا آپ نے فرمایا کہ تم کیوں ایمان نہ لاتے ہر وقت مجھے دیکھتے ہو مجھ سے سنتے ہو آخر صحابہ نے عرض کیا کہ حضور پھر کون لوگ - آپ نے فرمایا وہ لوگ جو میرے بعد آویں گے جنہوں نے نہ مجھ کو دیکھا ہوگا نہ نزول قرآن کی کیفیت دیکھی ہوگی محض چند لکھے ہوئے / 4 کاغذ دیکھ کر ایمان لاوہں گے - ان کا ایمان زیادہ عجیب ہے مقصود اس سے یہ ظاہر کرنا ہے کہ مکاشفہ کی نسبت عدم کلام و مکاشفہ کی حالت زیادہ تفصیل / 5 اور اسلم ہے لیکن اس سے یہ نہ سمجھنا ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 کیونکہ روح عالم بالا کی چیز ہے اور وہاں ہر چیز کی مثالی صورت موجود ہے اس خاکی جسم کے پردوں سے روح کے انکشافات بند ہیں اب جتنا یہ علاقہ کم ہوگا ادھر کا بڑھ جائے گا وہ مثالی صورتیں منکشف ہونے لگیں گی یہ خاکی جسم سے علاقہ کم کرنا مجاہدہ سے ہوتا ہے خواہ صحیح غرض سے ہو کر رضائے حق کے راستہ پر ہو یا کسی باطل غرض سے ہو - /2 دل کی کیفیت / 3 اگر مقصود یعنی رضائے الہٰی کا ذریعہ ہے تو درست ورنہ بیکار بلکہ مضر - /4 قرآن و حدیث اوران کی تشریحات / 5 فضیلت اور زیادہ سلامتی والی نے صحابہ سے