ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ہوا ایک قطرہ سمندر سے نسبت رکھتا ہے - یعنی یہ عالم دنیا کے سامنے مثل ایک قطرہ کے ہے - اور وہ اس اعتبار سے مثل سمندر کے ہے - اہل کشف نے لکھا ہے کہ دونوں عالموں میں وہی نسبت/1 ہے جو کہ رحم مادر اور عالم دنیا میں ہے - بچہ اول رحم مادر میں رہتا ہے اور اس کے لئے وہ ایک عالم ہوتا ہے اس سے اس قدر مانوس ہوتا ہے کہ اگر شاید وہاں سے اس کی رائے لے کر عالم دنیا میں لایا جائے تو وہ کبھی گوارا نہ کرے اور مچل جاوے لیکن اگر اس کو کسی طرح وہاں سے نکال لیا جاوے جیسا کہ اسی طرح لایا جاتا ہے اور عالم دنیا میں وہ یہاں کی رونق چہل چہل یہاں کی آبادی اور معمورہ دنیا کو دیکھے تو عالم رحم اس کو بالکل ہیچ اور عدم معلوم ہونے لگے - اسی طرح اہل دنیا جو کہ اس عالم میں محبوس اور اسیر ہیں جنہوں نے آنکھ کھولنے کے وقت سے آنکھ بند کرنے تک اس کے سوا اور کسی عالم کو دیکھا ہی نہیں جب ان سے اس عالم کو چھوڑ دینے اور دوسرے عالم میں چلنے کے لئے کہا جاتا ہے تو وہ سخت پریشان ہوتے ہیں - ان کا دل مضطرب ہوتا ہے اور وہ کسی طرح اس عالم کی جدائی گوارا نہیں کرتے /2 - وہاں وہ لوگ جن کو خدا تعالیٰ نے عینا یا زوقا/3 علم مکاشفہ دیا ہے اور وہ اس عالم کو مشاہدہ کرچکے ہیں - ان کو اس کی جدائی کا نہ قلق ہوتا ہے نہ وہ اس سے گھبراتے ہیں بلکہ وہ اس عالم سے انتقال کے متمنی اور آرزو مند رہتے ہیں - لیکن یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ پہلے لوگوں کے مقابلہ میں یہ لوگ /4 زیادہ مقبول اور صاحب کمال ہیں اس واسطے کہ ان کی فضیلت یا تو اشتیاق کی وجہ سے ہوسکتی ہے یا کشف کی وجہ سے - سو اشتیاق کی وجہ سے تو اس لئے یہ صاحب فضیلت نہیں کہ جب عالم غیب اور اس کے نعم /5 ولزائز کو دیکھ چکے ہیں پھر اس کی رغبت کرنا اس کا مشتاق ہونا کیا کمال کی بات ہے خوشنما باغیچہ کہ جو شخص دیکھے گا سیر کا متمنی ہوگا اور کشف کی وجہ سے اس لئے صاحب فضیلت ہیں کہ کشف دلیل بزرگی کی نہیں - اس کی بناء محض مجاہدہ اور کثرت ریاضت ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 یعنی قریب قیرب کی نسبت یہ ہے بلکہ حقیقت میں یہ بھی نسبت نہیں دونوں نسبتوں قطرہ و سمندر اور رحم وجہان میں یہ بات ہے جہان وسمندر کے سامنے رحم یا قطرہ نہ ہونے برابر ہے - /2 مگر وہاں پہنچ جائیں گے تو جیسے جہان میں رہ کر رحم میں رہنے کا خیال تک نہیں آتا وہاں جاکر اس جہان کا یہی عالم ہوگا کہ خیال کے قابل بھی رہے گا - /3 کشفی آنکھ سے یا دل کے ادراک سے / 4 بے کشف والوں کے مقابلہ پر کشف والے - / 5 نعمتیں اور لزتیں