ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ثقیل / 1 ہے - پھر خصوصا اس زمانہ میں تو اعمال صالحہ لوگوں پر بہت ہی بھاری ہیں چنانچہ بڑے ضروری اعمال صلوۃ صوم حج زکوٰۃ ہیں لیکن دیکھا جاتا ہے کہ سب کے اندر بیحد سستی کی جاتی ہے بلکہ مصیبت سمجھتے ہیں - یہاں تک کہ اخبار میں شائع ہوا تھا کہ نماز کے ترقی کو روک دیا ہے کیونکہ یہ سن کر مسلمان ہو کر پانچ وقت نماز پڑھنی پڑے گی - اسلام سے بعضے آدمی رک جاتے ہیں - اس لئے اس کو اسلام سے خارج کردیا جائے نعوذ باللہ ان احمقوں سے کوئی پوچھے کہ جس اسلام میں نماز نہیں وہ اسلام کیا ہوا - اس بہیودہ رائے سے معلوم ہوا کہ ان عقل پرستوں پر نماز بہت ہی بھاری ہے - حکایت : ہمارے مدرسہ دیوبند میں ایک طالب علم نو وارد آئے تھے - منطقیوں کی صحبت میں بہت رہے - دین کی مطلق پرواہ نہ تھی - نماز کی پابندی نہ تھی اور یہاں دیوبند میں نماز کا بڑا اہتمام ہے - پانچ وقت سب طلبہ پابندی کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں تو جب نماز کا وقت آتا ان کو بھی زبردستی لے جاتے ایک روز کہنے لگے کہ حضور معراج میں تشریف لے گئے تھے - وہاں پچاس نمازیں فرض ہوئی تھیں پھر کم ہوتے ہوتے پانچ رہی تھیں - معلوم ہوتا ہے کہ دیوبند میں پوری پچاس کی پچاس ہی باقی ہیں - معلوم ہوتا ہے کہ نماز ان کو سخت مصیبت معلوم ہوتی تھی - حق تعالیٰ بھی فرماتے ہیں انھا لکبیرۃ الا علی الخاشعین یعنی بے شک نماز بہت بھاری ہے - مگر ان لوگوں پر جو خشوع کرنے والے ہیں - اسی واسطے میں تو نمازی کو سلی سمجھتا ہوں - حق تعالیٰ کا فضل ہی ہے کہ نماز پابندی کے ساتھ ادا ہوتی ہے - علی ہذا روزہ کو بہت ثقیل سمجھتے ہیں کانپور میں ایک شخص تھے انہوں نے کبھی روزہ ہی نہی رکھا میں نے ان سے کہا تو کہنے لگے کہ میں کسی طرح متحمل /1 ہی نہیں - میں نے کہا کہ امتحان کے لئے ایک تو رکھو چنانچہ رکھا اور پورا ہوگیا تب معلوم ہوا کہ یہ خیال کتنا غلط تھا کہ میں متحمل / 2 ہی نہیں - بعضے لوگ حج کا نام سن کر وہاں کی بہت مذمت کرتے ہیں کہ وہاں بدو مار ڈالتے ہیں ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 بھاری اور یہ صرف اسی وقت تک ہے جب تک کرتے نہیں بچہ پر چلنا بڑھنا لکھنا بہت بھاری ہوتا ہے مگر خوب کرتے کرتے بہت ہلکا اور مزیدار بن جاتا ہے - / 2 برداشت کرسکنے والا