ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
مشابہ برزخ کے ہے مماثل / 1 نہیں کہا - عالم برزخ کے واقعات حقیقت رکھتے ہیں تحقیق اس کی یہ ہے کہ یہ تو ظاہر ہے کہ روح اس جسم سے تو مفارق ہوجاتی ہے اس لئے اس جسم کو تو عذاب ثواب تکلیف آرام کچھ نہیں ہوتا ہاں اس جسم سے روح کو تعلق قدیم کی وجہ سے ایک تعلق خاص ہوتا ہے جیسا کہ آدمی کو اپنے گھر سے یا کپڑے سے کہ وہ گھر اور کپڑا اس سے مفارق ہے - لیکن اس سے تعلق ہے اور اسی تعلق کی بناء پر اگر مردے کے جسم کو کوئی مارے تو روح کو ایک قسم کی کوفت ہوتی ہے پس اس جسم عنصری کے ساتھ اس سے زیادہ کوئی تعلق نہیں رہتا مگر حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ اس عذاب و ثواب کا مورد جسم ہی ہوتا ہے - پس معلوم ہوا کہ برزخی ثواب وعقاب اور تمام برزخی واقعات اور سوال و جواب کے لئے روح کو ایک اور جسم عطا ہوتا ہے اور اس کو جسم مثالی کہتے ہیں - / 2 یہ تکلیف و راحت سب اس کے ساتھ پیش آتے ہیں اور جسم مثالی کی حقیقت یہ ہے کہ سوائے اس عالم ظاہر کے ایک اور عالم ہے کہ صوفیہ کو اس کا نکشاف ہے اور نیز اشارات کتاب و سنت سے بھی اس کا وجود معلوم ہوتا ہے اس عالم میں تمام اشیاء اور تمام اعمال و افعال کی صورتیں ہیں خواب میں جو کچھ آدمی دیکھتا ہے وہ بھی اسی عالم کی صورتیں دیکھتا ہے - مثلا خواب میں دیکھتا ہے کہ میں کلکتے گیا ہوں اور وہاں کوٹھیاں بنگلے اور بازاروں کی سیر کر رہا ہوں تو یہ سب صورتیں چونکہ عالم مثال میں موجود ہیں اس لئے وہ خواب میں نظر آتی ہیں میں نے ایک رسالہ مسمی الفتوح فی احکام الروھ لکھا ہے اس میں روح کے متعلق مفصل بحث لکھی ہے اس کے دیکھنے سے ان شاء اللہ تعالیٰ سب شبہات جاتے رہیں گے - بہر حال اس تقریر سے مقصود یہ ہے کہ ایک عالم اور ہے جس کا نام برزخ ہے - کل تین عالم ہوئے - عالم دنیا عالم برزخ عالم آخرت اس میں اختلاف ہے کہ حیات طیبہ سے مراد کون سی حیات ہے - حیات برزحیہ یا حیات دنیویہ میں کہتا ہوں کہ دونوں مراد ہیں - ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 اس کی قسم کا ہو کر اس جیسا / 2 وہ جسم مثالی اس جسم خاکی میں خاص طریقہ سے مخلوط ہوتا ہے - اس کا کسی طرح کاا بھی کوئی جز خواہ کسی شکل میں اور کسی مقام میں ہو کسی جانور کے گوشت پوست میں یا راکھ میں یا ہوا پانی مٹی میں ہو اسی کے مخلوط ہوگا - عذاب دونوں کو یا صرف ایک کو ہوتا ہے اذیت روح کو ہوتی ہے -