ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ایک کا کام نہیں مثلا پاکی اور ناپاکی کے مسائل کہ فقہ کی تمام بحثوں سے ادنیٰ / 1 بحث یہ مشہور ہے صورتیں مشکل سے مشکل پیش آتی ہیں مگر اس پر عمل ہے کہ نہ پڑھی نہ قضا ہوئی - کچھ عورتیں تو شرم کے مارے نہیں پوچھتیں اور بعض جو کسی قدر پڑھی لکھی ہیں وہ کسی اردو کی کتاب میں دیکھ کر جو الٹا سیدھا سمجھ میں آیا کہ گزرتی ہیں - حیف کی بات ہے کہ اگر کوئی مرض شرم کا ہوجاتا ہے تو اس کے علاج میں یہ نہیں کرتیں کہ بلا سے جان جاتی رہے مگر شرم نہ جائے - علاج کے لئے سوچ کر کوئی نہ کوئی تدبیر ایسی نکال لیتی ہیں کہ شرم بھی نہ جائے اور علاج بھی ہو جائے - بی بیو کسی مسئلہ کا تحقیق کر لینا تو آج کچھ بھی بات نہیں تین / 2 پیسے میں چاہے جہاں سے جواب منگالو - اگر خود نہ کر سکو اپنے خاوند کی معرفت پوچھو الو یا اور کسی بی بی کے ہاتھ سے لکھوا کر دریافت کرلو اگر نہ خود لکھ سکو نہ شوہر موجود ہو مگر بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ جب ہو کہ جب دین کا خیال ہو - اس غفلت کو چھوڑو اور دین کو دنیا سے بھی زیادہ ضروری سمجھو دنیا ختم ہو جائے گی اور آخرت ختم نہ ہوگی - جو طریقہ میں نے بیان / 3 کیا اس سے بہت کچھ فائدہ ہوسکتا ہے - گھر میں جب مسائل کا تذکرہ ہوگا بچوں کے کان میں پڑیں گے اور ساری عمر ان کو یاد رہیں گے - جو لوگ تمہارے تابع ہیں ان کی اصلاح ہوگی ان کی اصلاح بھی تمہارے ذمہ ضروری ہے - حدیث میں ہے کلکم راع و کلکم مشئول عن رعیتہ یعنی ہر بڑے کو چھوٹے کے لئے حضورﷺ نے محافظ فرمایا کہ ہر ہر شخص کچھ نہ کچھ ذمہ دار ہے اور اس کی جواب دہی اس کے ذمہ ہے - اگر نوکرنی تمہاری نماز نہیں پڑھتی ہے تو وہ گہنگار ہے ہی مگر تم بھی اس کے ساتھ گہنگار ہو اور جواب دینا ہوگا کہ اسے نماز کیوں نہیں سکھائی تھی - بعض لوگوں نے اس کا جواب یہی اختیار کر لیا ہے کہ ہم نے بہیتری تاکید کی مگر وہ نماز پڑھتی ہی نہیں کیو بیبیو اگر کھانے میں وہ نمک کم بیش کردے تو تم کیا کرتی ہو - کیا ایک دو دفعہ سمجھا کر کہ نیک بخت نمک ٹھیک رکھا کر خاموش ہو رہتی ہو اور پھر نمک ویسا ہی کھالیتی ہو جیسا اس نے ڈال دیا ہو - یہ تو کبھی بھی نہ کروگی چاہے نوکرنی رہے یا نہ رہے اسے سمجھاؤگی ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 بہت باریک بہت تحقیق کے قابل / 2 ایک جوابی لفافہ جس کی قیمت بدل گئی / 3 کتابیں پڑھنا سننا اور خط سے مسئلے معلوم کر لینا