ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
چنانچہ الحمد اللہ رب العالمین پر جواب ملنا حدیثوں میں آیا ہے - ذرا سی بھنک کان میں پڑتے ہیں ایسے بھاگے کی سیدھے گھر آکر دم لیا - کبھی بیوی کے پاس کبھی بچوں کے پاس کبھی مکان کبھی طویلہ میں پھرا کئے - مراد اس سے خیالات کا جولانی / 1 دینا ہے - غرض یہی مسخرا پن کیا کئے - یہاں تک کہ بمشکل تمام دربار کی حاضری ختم تک پہنچی یعنی سلام پھیرا - بڑی خیر ہوئی بادشاہ کی ہمکلامی سے بچ گئے - جانے وہ کاٹ کھاتا یا کیا کرتا ( یہ خبر نہیں کہ کیا کرتا اور کیا ہوتا اور یہ کیا پاتے ) صاحبو! اب ان گستاخیوں کی سزا وہی ہونی چاہئے تھی یا نہیں - جو مثال میں میں نے عرض کی کہ اگر ایک دفعہ بھی ہم ایسی نماز پڑھتے تو کبھی اللہ میاں کے یہاں ہم کو گھسنے نہ دیا جاتا اور فورا دربار سے نکلتے ہی گرفتاری اور حبس دوام کار و بکار جاری ہوجاتا - مگر سنئے کہ اللہ میاں سے کیا رو بکار جاری ہوا - وکان سعیکم مشکورا ( اور تمہاری کوشش قدر دانی کی ہوئی ہوگی ) اس نے دربار میں اتنی دیر کی مصاحیت کو بہت اچھی طرح انجام دیا - مرجانے کی بات ہے اچھی طرح تو جیسے انجام سی وہ ہم بھی خوب جانتے ہیں اور جو وہاں / 2 حاضر تھے انہوں نے بھی خوب دیکھا بلکہ حاضرین کے سامنے شرم رکھنے کے واسطے اور فرماتے ہیں - اولٰئک یبدل اللہ سیئاتھم حسنات ( یہی لوگ ہیں جن کی بدیوں کو اللہ تعالیٰ نیکیوں سے بدل دیتے ہیں ) گویا یہ بیوقوف ہے کتنی گستاخیاں کیں مگر ہم تو اس آنے کو حاضری ہی میں لکھے لیتے ہیں اور اس کی وہی عزت کی جائے جو باقاعدہ آنے والے کی کی جاتی ہے - اب فرمایئے اگر ایک مرتبہ ایسا معاملہ بادشاہ کسی کے ساتھ کرے تو کیا دوبارہ اس شخص کی ہمت پڑسکتی ہے کہ پھر اسی وحشیانہ طریق سے دربار میں جاوے ہرگز نہیں بلکہ سر سے پیر تک خجالت کے پسینہ میں غرق ہوجائے گا - مگر ہم ایسے احسان فراموش ہیں کہ ایک دو دفعہ کیا معنی سینکڑوں بار بلکہ ہر روز پانچ بار یہی جفا کاری کرتے ہیں مگر ادھر سے مطلق خیال نہیں کیا جاتا - اس پر طرہ یہ کہ ان لنگڑے لو لے اعمال ( بلکہ اعمال کیسے کہا جاسکتا ہے بد اعمالیوں ) میں بھی کمی اور کوتاہی ہے بلکہ خدا تعالیٰ کے محرمات / 3 کی طرف میلان ہے صاحبو ! ذرا شرماؤ اور عمل کرو - اور حرام سے بچو خاص کر رمضان کے مہینے میں - ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 خیالات دوڑائے / 2 یعنی فرشتے / 3 حرام کام