ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
ہوتے ہوتے اس حد تک پہنچ جاتی ہے کہ استعداد / 1 موافقت سلب ہوجاتی ہے - اسی لئے یہ معاف نہیں کرسکتا - بر خلاف خدا تعالیٰ کے کہ ان کا ہر فعل اختیاری ہے - وہاں تاثر / 2 کا نام بھی نہیں - وہ عذاب بھی کرتے ہیں تو ارادہ محض سے کہ اس میں غیر اختیاری جوش کا شائبہ بھی نہیں ہوتا - اس کا علاج یہ ہے کہ اس خیال فاسد سے توبہ کرے اور رحمت کی حدیثیں مطالعہ میں رکھے - یقین ہے کہ ان سے یہ مایوسی /3 مبدل بامید ہوجائے گی - حدیث میں ہے کہ اگر کسی شخص نے تمام روئے زمین کے برابر گناہ کئے - اور وہ توبہ کرے تو خدا تعالیٰ اس کے سب گناہ معاف فرمادیں گے - اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عدد گناہوں ک بڑھ جانا موجب / 4 یاس نہ ہونا چاہیئے رہی کیفا / 5 زیادتی اس کو یوں سمجھے کہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ کفر ہے کہ اس کے برابر کوئی دوسرا گناہ نہیں ہے - پھر دیکھ لیجئے جس وقت حضور پر نور صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ و بارک وسلم رونق افروز عالم ہوئے - دنیا کا کیا حال تھا - بجز معدود دے چند فرقوں کے اور ان میں گنتی کے چند آدمیوں کے علاوہ ساری دنیا کفر و جہل سے پر تھی خصوصا اور پھر اس میں بھی خاص کر قریش کہ انہوں نے تین سو ساٹھ بت اپنے لئے بنا رکھے تھے - یعنی ہر دن ایک نیا خدا بزعم / 6 شان ان سے سر تسلیم خم کراتا تھا لیکن دیکھ لیجئے خدا تعالیٰ نے اس قبیلہ قریش سے فلک اسلام کے لئے کیسے نیز اکبر / 7 پیدا کئے - حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسی قبلیے کے جن کے بارے ارشاد ہے اذا یقول لصاحبہ لا تحزن ( جب اپ اپنے ساتھی سے کہتے تھے فکر نہ کرو یعنی ہجرت کے وقت غار ثور میں ساتھ تھے اور کفار کی طرف سے بے فکری کو حضور نے فرمایا ) حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس قبیلہ کے ہیں جن کے لئے حدیث ہے - اشدھم فی امر اللہ عمر ( اللہ کے دین کے بارے میں سب سے سخت عمر ہیں ) وعلےٰ ھذا ( اور ایسے ہی دوسرے حضرات ) غرض یہ سمجھنا کہ ہمارے گناہ معاف نہ ہوں گے - غلطی ہے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان بغیر توبہ کئے مرجاتا ہے - ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 اس موافق ہونے کی قابلیت نہیں رہتی - / 2 اثر لینے کا / 3 امید سے بدلی ہوئی / 4 نامیدی کا سبب / 5 کیفیت و حیثیت میں / 6 خود ان کے گمان میں / 7 اسلام کے آسمان کے لئے کیسے کیسے آفتاب -