ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
کرنے سے آپ کا کیا نفع ہوا ایک صاحب مجھ سے کہنے لگے کہ صاحب اس میں کیا گناہ ہے کہ برادری کو کھلادیا پلا دیا - صاحبو یہ عنوان تو بہت پیارا ہے مگر ذرا اس کی حقیقت کو تو دیکھو یہ ایسا ہی عنوان ہے جیسا کہ ایک چور نے کہا تھا ہم تو جو کچھ کھاتے ہیں حلال کر کے کھاتے ہیں - دیکھئے رات کو نیند برباد کرتے ہیں محنت کرتے ہیں جب کہیں کھانے کا نصیب ہوتا ہے - جیسا اس چور نے ایک نیا عنوان نکال کر چوری کو حلال کیا تھا - ایسی ہی ہماری حالت ہے کہ ایسا عنوان اختیار کرتے ہیں کہ گناہ بظاہر گناہ ہی نہ معلوم ہو کہ برادری کو کھلا دیا ادائے حق کیا - لڑکی کو دیا / 1 - صلہ رحمی کی تو اس میں کیا حرج ہے میں کہتا ہوں کہ اگر لڑکی کے ساتھ صرف صلہ رحمی کرنی ہے تو کیا وجہ کہ برادری کو جمع کر کے انکو دکھلایا جاتا ہے اور اگر صلہ رحمی کے لئے برادری کو جمع کرنا ضروری ہے تو کیا وجہ کہ پندرہ سولہ برس تک جو صلہ رحمی لڑکی کے ساتھ کی گئی ہے اس میں برادری کو جمع نہیں کیا گیا کہ صاحبو دیکھ رکھو آج لڑکی کے واسطے کپڑا لایا ہوں آج اس کے لئے حلوہ تیار کرایا ہے - معلوم ہوا کہ شادی کے موقع پر مقصود تفاخر / 2 ہوتا ہے نہ کہ صلہ رحمی - دوسری علامت تفاخر مقصود ہونے کی یہ کہ سامان دینے کے بعد اس طرف کان جھکتے ہیں کہ دیکھیں لوگ ہماری نسبت کیا کہہ رہے ہیں اگر کسی نے کہہ دیا کہ واقعی حوصلہ سے زیادہ کام کیا تو سمجھا جاتا ہے کہ بہت بڑی تعریف کی حالانکہ اگر غور سے دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ بہت بڑی ہجو ہے کیونکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ اس نے بہت بڑی حماقت کی اپنی وسعت سے زیادہ خرچ کردیا لیکن یہ تعریف کم نصیب ہوتی ہے اکثر تو یہ ہوتا ہے کہ اس کی یہ نیت بھی پوری نہیں ہوتی بلکہ جتنا بھی یہ زیادہ خرچ کرتا ہے - برادری زیادہ عیب نکالتی ہے اور ہمدردی بھی اگر کی جاتی ہے تو دل میں اس کے بگاڑنے کی فکر کی جاتی ہے - ہمارے اطراف میں ایک قصبہ ہے - بگھرہ وہاں ایک نو دولت تھے انہوں نے اپنے لڑکے کی شادی برادری کے لوگوں نے باہم مشورہ کیا کہ یہ موقع بہت اچھا ہے یہ شخص بہت بڑھ گیا ہے - اس کو اپنے جیسا بنانا چاہئے - چنانچہ دو چار آدمیوں نے متفق ہو کر ان کو یہ رائے دی کہ اس شادی میں طائفہ کو ضرور بلانا چاہئے اور کہا کہ میاں کی روز روز یہ موقع آتا ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 قرابت کا حق اداکیا / 2 ایک دوسرے پر فخر کرنا / 3 بازاری گانے والی عورتوں کی جماعت