ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
گانا نہ ہوا تو بس کوئی رسم ہم نے نہیں کی شرعی نکاح ہوگیا - حالانکہ اس کے علاوہ بھی بہت سی رسمیں ایسی ہیں کہ وہ بدعت بلکہ بعض شرک ہیں - اگرچہ الحمد اللہ ایسی رسموں میں سے اکثر چھوٹ گئی ہیں جیسے دولہا کو الو کا گوشت کھلانا یا دامن میں ہلدی باندھنا میانہ سے اتر کر چار پائی پر نہ بیٹھنا وغیرہ وغیرہ کہ اس قسم کی اکثر رسمیں ہوگئی ہیں لیکن ان کے ترک کے ساتھ ہی وہ رسمیں کہ جن میں فخر اور مباحات ہے / 1 اور زیادہ ہوگئی ہیں کیونکہ بہ نسبت سابق کے اس وقت تمول / 2 زیادہ ہوتا چلا جارہا ہے پہلے لوگوں میں اس قدت تمول کہاں تھا - ایسا ساز و سامان کہاں تھا یہ رنگ برنگ کے کپڑے کوئی جانتا بھی نہ تھا - چنانچہ اب بھی جو لوگ پرانی وضع کے باقی ہیں ان کی زندگی بالکل سیدھی سادھی ہے اور آج کل کے نئے رنگینوں کی تو یہ حالت ہے کہ ایک مقام پر پہنچ کر مجھے معلوم ہوا کہ شادی میں ڈیڑھ ہزار کا صرف کپڑا ہی کپڑا دیا گیا - شاید اس کی تو ساری عمر میں بھی اس کپڑے کا نصف بھی اس کو پہننا نصیب نہ ہو کیونکہ اول تا اتنا کپڑا دوسرا عورتوں کا پہننا کہ ایک ایک کپڑے کو دس دس برس تک احتیاط سے رکھ کر پہنتی ہیں کیونکہ ان کی یہ حالت ہے کہ اپنے گھر میں ایسی حالت میں رہیں گی کہ صورت دیکھ کر بھی نفرت پیدا ہو اور دوسری جگہ جائیں گی تو بن سنور کر خدا جانے دوسری جگہ کس کو دکھلانا منظور ہوتا ہے اور پھر اس کپڑے سے اس قدر مشغولی ان کے قلب کو ہوتی ہے کہ خدا کی پناہ آج دھوپ دکھلائی جارہی ہے اور کل صاف کیا جارہا ہے - کپڑا جو کہ خدام تھا ان کا مخدوم ہوگیا - تعجب ہے کہ ان کا جی نہیں گھبراتا لیکن جب دوسرا کوئی کام نہیں تو آخر یہ بیچاری دن کس طرح کاٹیں اسی طرح شادی میں فضولیات ہوتے ہیں مثلا کھانا کھلانا ہے ساری برادری کو نوتا / 3 جاتا ہے - مشورہ کرنا ہے کہ ایک ایک سے رائے کی جاتی ہے - ایک صاحب نے اپنی لڑکی کا نکاح کرنا چاہا اور یہ رائے ہوئی کہ اس خوشی میں ایک ہزار روپیہ کسی اسلامی مدرسہ میں دے دیں - ان بیچاروں سے یہ خطا ہوئی کہ برادری کو جمع کر کے رائے لی تمام برادری نے ان کو دق کیا اور کہا کہ ہمارا جو کچھ آپ نے کھایا ہے وہ واپس کیجئے - آخر مجبور کر بیچاروں کو ساری رسمیں کرنا پڑیں - ان لوگوں سے کوئی پوچھے کہ اس رقم کے برباد ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ / 1 ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر ہونا - / 2 مالداری / 3 دعوت دی جاتی ہے