ملفوظات حکیم الامت جلد 27 - 28 - یونیکوڈ |
|
سے نہیں اترتی سوتے ہوئے خواب بھی دیکھتا ہے تو محبوب ہی نظر آتا ہے - اور دوسرے اس کے حکم کو گوش / 1 قبول سے سنتا اور نہایت شوق سے آمادہ امتشال / 2 رہتا ہے - کبھی ایسا نہیں ہوتا کہ عاشق سے محبوب کے کسی حکم میں بھول چوک یا فرمانی کا ظہور ہو کیونکہ بھول ہمیشہ اس کام میں ہوا کرتی ہے جس کی جانب پوری توجہ اور التفات نہ ہو اور جو چیز ہر وقت دل پر متولی / 3 ہو اس میں بھول کا ہونا عادۃ / 3 ممکن نہیں - اسی طرح نا فرمانی اس کے حکم کی ہوتی ہے جس کی وقعت اور محبت دل میں نہ ہو جب ہر دم کی یاد اور کامل اطاعت علامت محبت سے ہوئی اور یہ بھی معلوم ہوا کہ قابل انتخاب وہ ہے جس کو روشنی علم و معرفت اور گرمی یعنی محبت خدا وندی حاصل ہو تو خلاصہ مقتدا / 5 کی صفات کا یہ نکلا کہ اس کو بقدر ضرورت علم دین ہو اگرچہ وہ اصطلاحی مولوی نہ ہو دوسرے یہ کہ اس کو کسی شیخ کامل کی صحبت نصیب ہوئی ہو کیونکہ گرمی امر مکتسب / 6 نہیں بلکہ موہوب / 7 امر ہے اور عادۃ / 8 اللہ ہے کہ وہ اسی طرح حاصل ہوتی ہے کہ کس گرمی والے کے پاس رہے اور اس کی ہدایت کے بموجب عمل کرے ار یہی وہ چیز ہے جو سینہ بسینہ چلی آتی ہے - نہ مولوی بن کر حاصل ہوتی ہے مؤرخ اور یہ کوئی عجیب بات نہیں کیونکہ دنیا میں اس کے ما سوا بھی اکثر کام ایسے ہیں جو سینہ بسینہ چلے آتے ہیں - مثلا باروچی گری کا کام درزی کا کام کہ اگر کوئی ساری خوان 10 نعمت حفظ کر لے مگر جب کسی کامل استاد کے پاس نہ رہے تو اس کو باروچی گری نہیں آسکتی - اسی طرح اگر کوئی شخص کسی کتاب میں دیکھ کر کرتہ اچکن وغیرہ کی کاٹ تراش بالکل از بر کر لے تو اس کو درزی کا کام نہیں آسکتا - تصوف کے سینہ بسینہ ہونے کے یہی معنی ہیں نہ یہ کہ اس کے مسئلے سینہ بسینہ ہیں - کیونکہ مسائل تو تمام کتابو﷽ میں مدون ہیں بلکہ وہی ایک نسبت ہے جس کو گرمی سے تعبیر کیا ہے کہ سینہ بسینہ چلی آتی ہے ایک صفت یہ ہے کہ وہ یا عمل ہو یہ تو علامات کامل ہونے کے ہیں - ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ /1 قبول کرنے کے کان سے / 2 تعمیل پر تیار / 3 مسلط اور غالب / 4 جیسے عادت و معمول ہے - / 5 جس کی پیروی کی جائے یعنی پیر / 6 کوشش سے حاصل کی ہوئی - / 7 بلا کوشش صرف اللہ تعالیٰ کی عطا کی ہوئی چیز / 8 اللہ تعالیٰ کا معمول / 9 ایک سینہ سے دوسرے سینہ میں بلا واسطہ تعلیم وغیرہ کے - / 10 ایک کتاب کا نام سے جس میں کھانے بنانے کی ترکیبیں ہیں