الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
حالت خوف وبے اطمینانی کی اس نے کردی ہے)۔ (۱۱) حماسی شاعر کا شعر ہے ؎ میں اپنی زندگی کو باقی رکھنے کے لئے پیچھے ہٹا، لیکن میں نے اپنی ذات کے لئے اقدام کرنے کی طرح کوئی زندگی نہیںپائی۔حل تمرین - ۱ (۱) یہاں ’’میتا فاحییناه‘‘ ان دو کلموں میں طباقِ ایجاب ہے، اسلئے کہ دونوں ضدیں اس میں ایجاب وسلب میں مختلف نہیں ہیں۔ (۲) یہاں ’’ضحك وبکی‘‘ دو فعلوں میں طباق ہے، اور یہ بھی طباقِ ایجاب ہے۔ (۳) یہاں ’’عَلَیَّ‘‘ میں علی، اور ’’لِیَا‘‘ میں لام، ان دو حرفوں میں طباقِ ایجاب ہے، کیونکہ ’’ علی‘‘ میں ضرر کے معنی ہیں، اور’’ لام‘‘ میں نفع کے معنی ہیں۔ (۴) یہاں پہلے مصرعہ میں ’’لا اعلم‘‘ اور دوسرے مصرعہ میں ’’اعلم‘‘ میں طباقِ سلب ہے، کیونکہ اس میں دونوں ضدیں ایجاب وسلب میں مختلف ہیں۔ (۵) یہاں ’’ان تتابع لی غِنًی‘‘ اور ’’ قَلَّ مالی‘‘ میں طباقِ ایجاب ہے، کیونکہ دو ضدیں ایجاب وسلب میں مختلف نہیں ہیں۔ (۶) آیت کریمہ میں ’’لایعلمون‘‘ اور ’’یعلمون‘‘ میں طباقِ سلب ہے، کیونکہ دو ضدیں سلب وایجاب میں مختلف ہیں۔ (۷) ’’لهھا‘‘ میں ’’ لام‘‘ ، اور ’’علیهھا‘‘ میں’’ علی‘‘ کے درمیان طباقِ ایجاب ہے، اسکی نظیر گذری کہ لام میں نفع کے اور علی میں ضرر کے معنی ہیں، اور دو ضدیں ایجاب وسلب میں مختلف نہیں ہیں۔ (۸) ’’عالم‘‘ اور ’’جَھهُوْل‘‘ کے درمیان طباقِ ایجاب ہے۔ (۹) ’’یغدر‘‘ اور ’’یفی‘‘ دو فعلوں میں طباقِ ایجاب ہے۔ (۱۰) شعر میں دو جگہ طباقِ ایجاب ہے، پہلی جگہ ’’أبکی‘‘ اور’’أَضْحَك‘‘دو فعلوں میں، اور دوسرے