الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
ِ ـــــــــــ ناسمجھ آدمی اپنے آپ کو ہلاکتوں میں ڈالدیتا ہے اور جانتا نہیں ہے، جیسے پروانہ اپنے آپ کو آگ میں ڈالدیتا ہے۔ (۶)فُلَانٌ یَعِیْشُ فِی ظَلَامِ الْبَاطِلِ وَیُؤْذِیْہهِ نُوْرُ الْحَقِّ، کَالْخُفَّاشِ یَعِیْشُ فِی الظَّلَامِ وَیَضُرُّبہه النُّوْرُ ـــــــــــ فلاں باطل کی تاریکی میں جی رہا ہے اور اسے حق کا نور تکلیف دیتا ہے (یعنی اس کا مزاج فاسد ہے) جیسے چمگاڈر تاریکی میں جیتا ہے اور روشنی اس کو تکلیف دیتی ہے۔ (۷) حَرْبٌ ضَرُوْسٌ أَثَارَتْھهَا کَلِمَةٌ، وهَھَلْ مُعْظَمَ النَّارِ إِلَّامِنْ مُسْتَصْغَرِ الشَّرَرْ ـــــــــــ تباہ کن لڑائی ایک جملہ سے ابھر آتی ہے، اور بڑی بڑی آگ ایک چھوٹی چنگاری سے تو شروع ہوتی ہے۔ (۸)فُلَانٌ یَتْعَبُ فِی صِغَرِهٖ لِیَسْتَرِیْحَ فِی کِبَرِهٖ، کَذَاكَ النَّمْلَةُ تَنْصَبُ فِی جَمْعِ قُوْتِهھَا فِی الصَّیْفِ لِتَسْتَرِیْحَ فِی الشِّتَاءِ ـــــــــــ فلاں اپنی جوانی میں تھکتا ہے تاکہ بڑھاپے میں اسے راحت ملے، جیسے چیونٹی گرمی میں روزی جمع کرنے میں اپنے آپ کو تھکاتی ہے تاکہ سردی میں اسے راحت ملے۔ (۹) کَلْبٌ کَأَنَّہهُ الصَّاحِبُ الْأَمِیْنُ ـــــــــــ کتا ایسا لگتا ہے کہ امانت دار ساتھی ہے۔ (۱۰) اَلشَّیْخُوْخَةُ نُضْجُ ثِمَارِ الْحَیَاۃةِ ـــــــــــ بڑھاپا زندگی کے پکے ہوئے پھل ہیں۔ (۱۱) اَلصَّیْفُ نَارُ جَهھَنَّمَ ـــــــــــ گرمی جہنم کی آگ کا اثر ہے۔ (۱۲) اَلشِّتَاءُ شَبَحٌ تَرْتَعِدُ لِھهَوْلِہهٖ فَرَائِصُ الْفُقَرَاءِ وَالْبَائِسِیْنَ ـــــــــــ سردی ایک ایسی پرچھائی ہے جس کے خوف سے فقیروں اور ضرورت مندوںكے شانے پھڑكنے لگتے ہیں ۔التمرین - ۳ آنے والے اشعار کی مختصر شرح کریں، اور ان میں ہر تشبیہ کی غرض بیان کریں۔ ترجمہ:- ہم کو شدت حرارت کی لپیٹ سے اس وادی نے بچایا جس کو سیراب کیا تھا بہت زیادہ ہونے والی عام بارش نے -- ہم اس کے بڑے درختوں کے سائے میں اترے تو اس نے ہم پر اس طرح شفقت کی جیسے دودھ پلانے والیاں دودھ چھوڑے ہوئے بچے سے کرتی ہیں، -- اور اس وادی نے پیاس کی حالت میں ہمیں ایسا میٹھا پانی پلایا جو شراب سے زیادہ لذید تھا شرابی کے لئے۔