الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
انتساب میں اس ناچیز سعی كو والده محترمه كی طرف منسوب كرنے كس سعادت حاصل كررها هوں جن كی سعی پیهم وجهد مسلسل كا میرے تعلیمی سفر میں بڑا دخل هے، الله تعالی موصوفه كی عمر میں بركت عطا فرمائے ۔ آمین اور والدمحترم كی طرف جنهوں نے بے سروسامانی اور ناساز گار حالات میں بھی میرے لیے بڑی كدوكاوش كی ، الله تعالی مرحوم كو غریق رحمت فرمائے ، اور جنت الفردوس میں جگه عنایت فرمائے ۔آمین اور مادرعلمی دارالعلوم كاكوسی كے نام جس كے دامن تربیت میں اكتساب فیض كیا، اور طالب علمانه زندگی كا بڑا حصه گزرا۔ اور مادرعلمی دارالعلوم دیوبند كے نام جس كی عرفان انگیز فضا ئیں لاكھوں كروڑوں محدثین عظام اور فقهائے كرام اور عارفین كاملین كی آماجگاه بنی۔ اور تمام اساتذهٴ كرام كے نام جن كی شفقت ورافت اورمحبت پدری نے میرے علمی سفر كو بهت سهل ، آسان اور نفع بخش بنایا۔ الله تعالی تمام كو شایان شان جزا عطا فرمائے اور جو الله كو پیارے هوگئے انهیں غریق رحمت فرمائے ۔آمین طالب دعا: حفظ الرحمن ابن عباس پالن پوری خادم تفسیر وحدیث ومكاتب قرآنیه ، ممبئی