الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۱) یُکَافَأُ الْمُجِدُّ لَا الْکَسْلَانُ ــــــــــــ (صفت علی موصوف) (عطف بہ لا)محنتی ہی کو بدلہ ملتا ہے نہ کہ سست کو۔ (۲) عَلِيٌّ کَاتِبٌ لَاشَاعِرٌ ــــــــــــ (موصوف علی صفت) (عطف بہ لا) علی کاتب ہے شاعر نہیں ہے۔ ٭٭٭ (۱) لَا أَعْتَمِدُ عَلٰی غَیْرِيْ لٰکِنْ عَلٰی نَفْسِي ــــــــــــ (صفت علی موصوف) (عطف بہ لکن) میں دوسرے پر اعتماد نہیں کرتا ہوں لیکن اپنی ذات پر کرتا ہوں۔ (۲) مَا الْأَرْضُ مُخْصِبَةٌۃ لٰکِنْ مُجْدِبَةٌۃ ــــــــــــ (موصوف علی صفت) (عطف بہ لکن) زمین سر سبز نہیں ہے لیکن خشک ہے۔ ٭٭٭ (۱) مَابَاعَ عَلِيٌّ بَلْ مُحَمَّدٌ ــــــــــــ ــــ (صفت علی موصوف) (عطف بہ بل) علی نے نہیں بیچا بلکہ محمد نے بیچا۔ (۲) مَاهُھوَ خَائِنٌ بَلْ أَمِیْنٌ ــــــــــــ (موصوف علی صفت) (عطف بہ بل) وہ خائن نہیں ہے بلکہ امانتدار ہے۔ ٭٭٭ (۱) اَلصِّدقَ أُحِبُّ ـــــــــــ (صفت علی موصوف) (تقدیم ماحقہ التاخیر) سچ ہی کو میں پسند کرتا ہوں۔ (۲) وَفِيٌّ أَنْتَ ـــــــــــ (موصوف علی صفت) (تقدیم ماحقہ التاخیر)تو ہی وفادار ہے۔جواب نمبر (۴) (۱) مَا أَنَا طَامِعٌ بَلْ قَانِعٌ ــــــــــــ میں لالچی نہیں ہوں بلکہ قناعت کرنے والا ہوں۔ (۲) مَا الْمَرْءُ بِثِیَابِہهِ لٰکِنْ بِآٓدَابِہهِ ــــــــــــ آدمی کپڑوں سے نہیں لیکن اپنے اخلاق وآداب سے پہچانا جاتا ہے۔التمرین - ۱۰ آنے والے دو اشعار کی شرح کریں، اور ان میں قصر کی قسم اور طریقہ بیان کریں، یہ دونوں اشعار ابوطیب متنبی کے ہیں جو اس نے ابوشجاع فَاتِك کی مدح میں کہے ہیں۔ (۱) شرافت وبزرگی کو نہیں پاسکتا ہے مگر وہی سردار جو سمجھدار ہو اور کرلیتا ہو ایسے کاموں کو جو سرداروںپر مشکل ہوں (۲) اور نہ وہ وارث شرافت کو پاسکتا ہے جسکا داہنا ہاتھ اپنی عطیات کی قدر وقیمت سے ناواقف ہو، اور نہ بغیر تلوار کے حاصل کرنے والا، سوال کرنے والا (شرافت وبزرگی حاصل کرسکتا ہے)۔