الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
ترجمہ:- بادل میرے سامنے آیا جب کہ ہم لوٹ رہے تھے تو میں نے کہا تو ٹھہر جا، کہ میرے ساتھ بھی بادل ہے۔ (۳) اور کسی دوسرے شاعر نے کہا ہے ؎ بِلَادِیْ وَإِنْ جَارَتْ عَلَي َّعَزِیْزَۃةٌ وَقَوْمِيْ وَ إنْ ضَنُّوْا عَلَیَّ کِرَامُ ترجمہ:- میرا وطن مجھے پیارا ہے اگرچہ وہ مجھ پر ظلم کرے، اور میری قوم کے لوگ شریف وسخی ہیں اگرچہ وہ میرے ساتھ بخل کریں۔الاجابہ (نمونے کا حل) نمبر مجاز سبب علاقہ علاقہ کی وضاحت قرینہ ۱ (الف) مَرِضَ اس لئے کہ صبر بیمار نہیں ہوتا مشابہت قلت صبر کو بیماری سے تشبیہ دی اس لئے کہ دونوں میں ضعف ہے لفظیہ ہے، اور وہ (اصطباری) ہے (ب) حُمَّ اس لئے کہ عزم کو بخار نہیں آتا، مشابہت عزم میں کمزوری کو بخار میں مبتلا ہونے سے تشبیہ دی اس لئے کہ دونوں میں بری تاثیر ہے لفظیہ اور وہ (اعتزامی) ہے ۲ دوسرا سَحَابٌ اس لئے کہ بادل ساتھ نہیں چلتا ہے، مشابہت ممدوح کو سحاب سے تشبیہ دی، اس لئے کہ دونوں میں مفید اثر مرتب ہوتا ہے لفظیہ اور وہ (معی) ہے ۳ بِلَادِيْ کیونکہ وطن ظلم نہیں کرتا ہے غیر مشابہت محلیت بلادکو ذکر کرکے اہل بلاد مراد لیا، تو علاقہ محلیت کا ہوا لفظیہ اور وہ (جارت )ہےالتمرین - ۱ خط کشیدہ الفاظ ایک بار حقیقی معنی میں مستعمل ہیں، اور ایک بار مجازی معنی میں، آپ ان میں سے مجازی کو بیان کریں، اور ساتھ ہی قرینہ بھی ذکر کریں لفظیہ یا حالیہ اور علاقہ بھی بتلائیں۔