الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۱۰) حرف ندا ’’یا‘‘ سے خلاف اصل منادی قریب کو ندا دی گئی ہے، اشارہ کرنے کے لئے کہ منادی کم درجہ والا ہے۔التمرین - ۲ آنے والی مثالوں میں منادی بنائیں جس میں منادی کے قرب وبعد کے اعتبار سے حروف ندا کو خلاف اصل استعمال کریں، اور خلاف اصل ندا کے استعمال کے اسبابِ بلاغت بھی واضح کریں۔ (۱) ایک غائب آدمی کو ندا دو جسکی ملاقات کا تمہیں اشتیاق ہے۔ (۲) بیوقوف کو تم شریفوں کو چھیڑنے سے روکتے ہو۔ (۳) کام سے بیکار آدمی کو تم محنت کی طرف بلارہے ہو۔ (۴) ایک بڑے آدمی سے تم مخاطب ہو، اور امید کرتے ہو کہ وہ تمہاری مدد کرے۔حل تمرین - ۲ (۱) أَیيْ صَدِیْقِيْ! أَکْتُبُ إِلَیْكَ وَقَدْبَلَغَ الشَّوْقُ غَایَتَہهُ ــــــــــ اے میرے دوست! میں تمہیں خط لکھ رہا ہوں جبکہ میرا شوق انتہا کو پہنچ رہا ہے۔ یہاں منادی بعید کو ’’أَیْ‘‘ سے ندا دی گئی ہے، جو قریب کے لئے وضع ہوا ہے، یہ اشارہ کرنے کے لئے کہ منادی ذھن میں موجود ہے۔ (۲) یَاهٰھذَا اُتْرُكِ الْبَذَاءَةَ ۃ وَلَاتُؤْذِ الْکِرَامَ بِفَاحِشِ قَوْلِكَ ــــــــــ اے وہ شخص! تم بیہودگی چھوڑدو اور شریفوں کو اپنی بیہودہ گوئی سے تکلیف نہ دو۔ یہاں منادی قریب کو ’’یا‘‘ سے ندا دی گئی ہے، جو بعید کے لئے وضع ہوا ہے، اشارہ کرنے کے لئے کہ منادی گھٹیا درجہ اور حقیر ہے۔ (۳) أَیَا لَاهِھیًا إِنَّ الْوَقْتَ کَالسَّیْفِ ــــــــــ اولہو ولعب کرنے والے! بیشک وقت تلوار جیسا ہے۔ یہاں منادی قریب کو ’’ ایا‘‘ سے ندا دی گئی ہے، جسکی وضع ندائے بعید کے لئے ہے، اشارہ کرنے کے لئے کہ وہ