الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
التمرین - ۴ وحلہ آنے والے دو اشعار کی تشریح کریں، اور ان دونوں میں موجود صنعت کی انوکھی قسم بیان کریں۔ (۱) ایک دن میرا بیٹا میرے پاس آیا، اور میں اسکو اپنا پھول وکلی اور انسیت کا سرچشمہ سمجھتا تھا اس نے کہا (اباجان) روح کیا ہے؟ میں نے کہا تم میری روح ہو، اس نے کہا نفس کیا ہے؟ میں نے کہا تم میری جان ہو۔اشعار کی تشریح :- شاعر اپنے بیٹے کو اپنی جان کا پھول وکلی اور اپنے سرور وانسیت کا سرچشمہ سمجھتا ہے، اسی لئے جب بیٹے نے روح اور نفس کا سوال کیا، درانحالیکہ یہ دونوں چیزیں اسکو عزیز ہیں تو باپ نے اسکو کہا تو ہی میری روح اور جان ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ باپ کو بیٹے سے جو محبت ہے وہ بیان سے باہر ہے، (الفاظ اسکو نہیں سمو سکتے)۔اشعار میں صنعت :- انوکھی صنعت دوسرے شعر میں وہ اسلوب حکیم ہے، چنانچہ بیٹے نے روح اور نفس کے بارے میں پوچھا، اور یہ دونوں وہ چیزیں ہیں جسکی تعریف وتحدید میں ماہرین نفسیات حیران وسرگرداں ہوئے ہیںتو والدنےبیٹے کو اس سے پھیر دیا اسکا اپنے نزدیک درجہ بیان کرکے، یہ بتلانے کے لئے کہ اسکے لئے ایسی ہی بات کرنا مناسب ہے دقیق امور میں بات کرنے سے اسکے عاجز وقاصر ہونے کی وجہ سے۔تمت بالخیر بعونہه وتوفیقہه اللہه أکبر کبیرا والحمد للہه کثیرا وسبحان اللہه بکرةۃ وأصیلا، اللهھم تقبل منا انك أنت السمیع العلیم وتب علینا إنك أنت التواب الرحیم، اللهھم ألحقنی بالصالحین واجعلنی من الفائزین بحرمة سید الأنبیاء والمرسلین وعلی آٓلہه وصحبہه وذریاتہه أجمعین إلی یوم الدین. الله كی رضا كا طالب : حفظ الرحمن بن عباس پالن پوری كاكوسی خادم تفسیر وحدیث ومكاتب قرآنیه بمبئی