الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
ترجمہ:- ممدوح کے اموال لوگوں کی گردنوں پر احسانات بنتے ہیں، نہ کہ خزانوں میں سونا چاندی اور مال بنتے ہیں۔ (۵) اسی شاعر کا شعر ہے ؎ وَمَاعَجِبْنَا وَإِنْ أَصْبَحْتَ تُعْجِبَنَا أَنْ نَجْتَنِيَ ذَهَھبًا مِنْ مَوْضِع الذَّهَھبِ لٰکِنْ عَجِبْنَا لِعُرْفٍ لَانُکَافِئُهُ وَنَسْتَزِیْدُكَ مِنْہهُ أَکْثَرَ الْعَجَبِ ترجمہ:- اور ہمیں کوئی تعجب نہیں اگرچہ تم هم سے اس بات پر تعجب کررہے تھے کہ ہم سونے کی جگہ سے سونا حاصل کررہے ہیں۔ لیکن ہمیں اس احسان پر تعجب ہے جسکا ہم بدلہ نہیں دے سکتے اور ہم تم سے مزید طلب کررہے ہیں، یہ اور زیادہ تعجب کی بات ہے۔ (۶) غَطَمَّشْ ضبی کا شعر ہے؎ إِلَی اللّٰہهِ اَشْکُوْ لَا إِلَی النَّاسِ إِنَّنِيْ أَرَی الْاَرْضَ تَبْقٰی وَالْأَخِلَّاءُتَذْهَھبُ ترجمہ:- میں اللہ ہی سے شکایت کررہا ہوں نہ کہ لوگوں سے کہ میں زمین کو تو برقرار دیکھ رہا ہوں اور دوست واحباب رخصت ہورہے ہیں۔الاجابہ (نمونے کا حل) نمبر قصر کی قسم طرفین کے اعتبار سے قصر کی قسم واقع کے اعتبار سے قصر کے طریقے مقصور مقصور علیہ ۱ قصر صفت علی موصوف حقیقی انما یخشی اللہه العلماء ۲ قصر موصوف علی صفت اضافی نفی واستثناء محمد رسول ۳ قصر موصوف علی صفت اضافی نفی واستثناء المرء کونہه کالهھلال ۴ قصر موصوف علی صفت اضافی عطف بہ لا اموالہه کونھها فی رقاب الناس