الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
حل تمرین - ۱ نمبر مجاز سبب علاقہ علاقہ کی وضاحت قرینہ ۱ تطرد (ثانیہ) کیونکہ فقر مطرود نہیں ہوتا، اس لئے کہ وہ ایک معنوی چیز ہے مشابہت فقر اور ازالے کو اس کے بھگانے سے تشبیہ دی، اس لئے کہ دونوں میں دور کرنا پایا جاتا ہے لفظیہ اور وہ کلمہ ’’الفقر‘‘ ہے ۲ الشمس (ثانیہ) کیونکہ سورج پردہ میں نہیں رہتا ہے مشابہت ممدوح کے چہرے کو سورج سے تشبیہ دی، اس لئے کہ دونوں میں چمک اور روشنی ہوتی ہے، لفظیہ اور وہ ’’فٹٹٹٹـــی لثامہه‘‘ ہے ۳ الصمصام (اولی) اس لئے کہ پہلا جزء بتلاتا ہے کہ مقصودمعنیٔ عارضی ہے مشابہت ممدوح کو تلوار سے تشبیہ دی اس لئے کہ دونوں میں کاٹنے کے معنی ہیں حالیہ ہے جو سیاق سے سمجھا جاتا ہے ۴ اعتلت اس لئے کہ زمین بیمار نہیں ہوتی، مشابہت زمین میں فساد پھیلنے کو بیماری سے تشبیہ دی، اس لئے کہ دونوں میں برا اثر مرتب ہوتا ہے لفظیہ اور وہ ’’ارض‘‘ ہے ۵ مات (ثانیہ) اس لئے کہ تلوار کی دھار مرتی نہیں ہے، مشابہت تلوار کے ٹوٹنے کو موت سے تشبیہ دی، اس لئے کہ ان دونوں کے واقع ہونے سے فائدہ ختم ہوجاتا ہے لفظیہ اور وہ ’’مضرب سیفہه‘‘ ہے ۶ سار (ثانیہ) اس لئے کہ نصرت چلتی نہیں ہے، مشابہت نصرت کے ساتھ رہنے کو چلنے سے تشبیہ دی، اس لئے کہ دونوں میں مصاحبت پائی جاتی ہے لفظیہ ہے اور وہ ’’النصر‘‘ ہے ۷ بنیت (ثانیہ) اس لئے کہ قابل فخر کارنامے تعمیر نہیں کئے جاتے مشابہت قابل فخر کارناموں کو تعمیر کرنے سے تشبیہ دی، اس لئے کہ دونوں میں کسی راسخ وپائدار چیز کی تاسیس ہوتی ہے لفظیہ ہے اور وہ ’’الفخار ‘‘ہے