الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۳) ایسی تین مثالیں لائیں جن میں پہلی مثال میں نہی ’’ارشاد‘‘کے لئے ہو، دوسری مثال میں ’’تیئیس‘‘ کے لئے، اور تیسری مثال میں ’’ تہهدید‘‘ کے لئے ہو۔حل تمرین - ۳ جواب نمبر ۱ (۱) لَاتَبْرَحْ مَکَانَكَ حَتّٰی أَرْجِعَ إِلَیْكَ ـــــــــــ اپنی جگہ سے مت ہٹنا یہاں تک کہ میں تیرے پاس لوٹوں۔ (۲) لَاتُسَافِرْ بِغَیْرِ إِذْنٍ ِمِنِّی ـــــــــــتم میری اجازت کے بغیر سفر نہ کرو۔جواب نمبر ۲ (۱) لَاتُشْمِتْ بِيَ الْأَعْدَاءَ ــــــــــ میرے اوپر دشمنوں کو خوش نہ کریں۔ (۲) لَاتَلُوْمَانِي کَفَی اللَّوْمَ مَابِیَا ــــــــــ تم دونوں مجھ پر ملامت نہ کرو، مجھ پر ملامت کے لئے وہ حالت کافی ہے جو مجھ پر ہے (مابیا میں الف بڑھایا گیا ہے اصل میں مَابِی هے)۔ (۳) لَاتَصْعَبْ أَیُّھهَا الْاِمْتِحَانُ ــــــــــ اے امتحان تو مشکل نہ بن۔جواب نمبر۳ (۱) لَاتُعَادِ النَّاسُ فِی أَوْطَانِھِهِمْ ــــــــــ لوگوں سے ان کے وطنوں میں دشمنی نہ کرو۔ (۲) لَاتَنْتَظِرْ بَعْدَ ذٰلِكَ عَفْوًا ــــــــــ اس کے بعد معافی کا انتظار مت کرنا۔ (۳) لَاتَعْمَلْ عَمَلًا نَافِعًا ــــــــــ عمل نافع مت کرو۔التمرین - ۴ وحله لَاتُفَارِقْ فِرَاشَ نَوْمِكَ ــــــــــ اپنی خوابگاہ سے علیحدہ نہ ہوؤ۔ اس جملہ میں نہی کبھی ’’ارشاد‘‘کے لئے، ’’تهہدید‘‘ کے لئے اور کبھی ’’توبیخ‘‘ کے لئے ہوتی ہے ، پس آپ تینوں حالتوں میں مخاطب کا حال بیان کریں۔ مخاطب کی پہلی حالت ــــــــــ جب مخاطب بیمار ہے اور راحت کا محتاج ہے اور حرکت اس کو مضر ہوتو یہ جملہ