الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۲) دوسری مثال میں اس شخص کی حالت کو جو کسی محال کام کرنے پر مصر ہو، اس شخص کی حالت سے تشبیہ دی گئی جو پانی پر نقش کررہا ہو، (جو بے فائدہ ہے) جامع یہ ہے کہ دونوں میں سے ہر ایک بے فائدہ اور بے نتیجہ کام کرتا ہے پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے استعارہ تمثیلیہ کے طور پر مستعار لیا گیا، اور قرینہ حالیہ ہے۔التمرین - ۱ ایک ایسی حالت فرض کریں، جس کو آپ آنے والی ترکیبوں میں سے ہر ایک کا مشبہ بنائیں، پھر پانچ ترکیبوں میں استعارہ جاری کریں۔ (الف) وہ حالت جو مشبہ بنانے کے لئے فرض کی گئی ہیں، ذیل کی ترکیبوں کے ساتھ (۱) تو کانٹے دار درخت سے انگور نہیں توڑسکتا (یہ مثل اس شخص کے لئے ہے جو تیرے ساتھ برائی کا برتاؤ کرے اور تیرے سے اچھے بدلہ کا منتظر رہے)۔ (۲) تو راکھ میں پھونک رہا ہے (یہ مثل اس کے لئے ہے جو کسی ایسی چیز میں بضد ہو جس کا حصول متعذر ہو) ۔ (۳) خنزیروں کے سامنے موتی نہ بکھیر (یہ مثل ایسے شخص کے لئے ہے جو نصیحت پیش کرے ایسے آدمی کے سامنے جو ناسمجھ اور بے عقل ہو) ۔ (۴) وہ شکار ڈھونڈتا رہا ہے شیر کی پناہ گاہ میں (یہ ایسے شخص کے لئے ہے جو اپنے آپ کو ایسے خطرے میں ڈالے جہاں ہلاکت یقینی ہو)۔ (۵) کمان کو اس کےماہر آدمی نے لیا ( اس وقت بولتے ہیں جب منصب وعہدہ کو اس کا اہل آدمی لیوے)۔ (۶) ورم والے پھولے ہوئے شخص کو تونے موٹا سمجھا (یہ مثل ہے اس شخص کے لئے جو مالدار آدمی كے گھوڑے سے دھوکا کھائے پھر اس سے عطا کی امید کرے)۔ (۷) تو ٹھنڈے لوہے پر ہتھوڑا مارتا ہے (اس شخص کے لئے ہے جو کسی چیز کی طلب میں مصر ہو جس کا پورا ہونا متعذر ہو)۔