الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
۵ قصر صفت علی موصوف اضافی عطف بہ لکن عجبنا لعرف لانکا فئہه ۶ قصر صفت علی موصوف اضافی جار مجرور کی تقدیم اشکو لفظ الجلالهالنموذج (۲) (نمونے کی مثالیں) دونوں مثالوں میں مقصور علیہ کی تعیین اور معنی کے لحاظ سے فرق (ا) إِنَّمَا یُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِکُمْ عَلِيٌّ ـــــــــــــ صرف علی ہی تمہارے حسب نسب کی مدافعت کرتا ہے۔ (ب) إِنَّمَا عَلِيٌّ یُدَافِعُ عَنْ أَحْسَابِکُمْ ــــــــــــ علی محض تمہارے حسب نسب کی مدافعت کرتا ہے۔الاجابہ (نمونے کا حل) (ا) پہلے جملے میں ’’علی‘‘ مقصور علیہ ہے، تو متکلم اپنے مخاطبین سے کہتا ہے کہ علی تنہا تمہارے حسب نسب کی مدافعت کرتا ہے، اس میں دوسرا کوئی اسکے ساتھ شریک نہیں ہے، ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ اس مدافعت کے علاوہ دوسرے بھی کچھ کام علی کے ہوں جن کو وہ انجام دے رہا ہے، جیسے بیماروں کا علاج معالجہ، محتاجوں کی عمخواری وغیرہ۔ (ب) دوسرے جملے میں مقصور علیہ ’’مدافعت‘‘ ہے، لہذا علی مدافعت کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں کرتا ہے، ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ مدافعت میں علی کے ساتھ دوسرا بھی کوئی شریک ہو۔ اس وضاحت کے بعد آپ سمجھ سکتے ہیں کہ پہلا جملہ علی کی مدح میں دو وجہ سے زیادہ بلیغ ہے۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ پہلا جملہ بتارہا ہے کہ علی مستقل مدافعت کررہا ہے، اس میں اسکا کوئی شریک نہیں ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ پہلا جملہ علی کے لئے مدافعت کے علاوہ دوسرے کاموں کی نفی بھی نہیں کررہا ہے، پس اس میں بلاغت زیادہ ہے۔التمرین - ۱ آنے والی مثالوں میں قصر کی قسم اور قصر کے طریقے بیان کریں، اور مقصور اور مقصور علیہ کی بھی تعیین کریں۔ (۱) اللہ تعالی کا ارشاد ہے ؎ آپؐ کے ذمہ صرف پہنچادیناہے، اور ہمارے ذمہ حساب ہے۔