الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
ہے، اور وہ قدیم زمانہ میں تمدن کا گہوارہ اور علم وحکمت کا مرکز رہا ہے، اور ابھی بھی وہ مقابلہ کررہا ہے سلطنتوں اور ملکوں کا، اور ان سے بڑھا ہوا ہے تہذیب وتمدن کی ارتقاء وبلندی میں اور آبادی کے بڑھنے میں۔التمرین - ۴ (۱) چھ جملہ خبریہ بنائیں جن میں تین مخاطب کو حکم بتلانے کے لئے ہوں، -- اور دوسرے تین یہ بتلانے کے لئے ہوں کہ آپ بھی حکم جانتے ہیں۔ (۲) تین جملے ایسے بنائیں جن کے سیاق وقرائن احوال سے رحم طلب کرنا، اور ضعف وحسرت کا اظہار مستفاد ہو۔ (۳) تین جملے ایسے بنائیں جن کے سیاق وقرائن احوال سے کوشش پر ابھارنا، ڈانٹنا اور فخر مستفاد ہو ترتیب وار۔حل تمرین - ۴ جواب نمبر ۱ (۱) کَانَتْ عَائِشَةُ أُمُّ الْمُؤْمِنِیْنَ رَضِیَ اللهُ عَنْھهَا حُجَّةً فِی رِوَایَةِ الْحَدِیْثِ وَمَسَائِلِ الدِّیْنِ ــــــــــــــ ام المومنین حضرت عائشہؓ روایت حدیث اور دینی مسائل میں حجت وسند تھیں۔ (۲) کَانَ مُعَاوِیَّةُ بْنُ أَبِيْ سُفْیَانَ أَوَّلَ مُلُوْكِ الدَّوْلَةِ الْأُمَوِیَّةِ ــــــــــــــ حضرت امیر معاویہؓ اموی سلطنت کے پہلے بادشاہ تھے۔ (۳) فَتَحَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ رَضِيَ اللّٰہهُ عَنْہهُ مِصْرَ سَنَةَ عَشْرِیْنَ مِنَ الْھهِجْرَۃةِ ــــــــــــــ حضرت عمرو بن العاصؓ نے سن ۲۰ ہجری میں مصر فتح کیا۔ (۱) نَالَكَ مِنَ السَّفَرِ نَصَبٌ شَدِیْدٌ ــــــــــــــ آپ کو سفر سے سخت مشقت پہنچی۔ (۲) أَنْتَ تَنَالُ مِنَ النَّاسِ فِی غَیْبَتِھهِمْ ــــــــــــــــــــــتو لوگوں سے مطلوب حاصل کرلیتا ہے ان کی غیر موجودگی میں۔ (۳) أَنْتَ تَحْلُمُ فِی مَوْضِعِ الْحِلْمِ وَتَغْضَبُ فِی مَوْضِعِ الْغَضَبِ ــــــــــــــ تو حلم کی جگہ حلم اور غصہ کی جگہ غصہ کرتا ہے۔