الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
حل تمرین - ۵ آنے والے کلمات میں سے ہر کلمہ کو دو جملوں میں اس طرح استعمال کریں کہ وہ ایک بار مجاز مرسل ہو اور ایک بار مجاز بالاستعارہ ہو۔ (۱) القلم ــــــــــــــ مَا أَحْسَنَ قَلَمَكَ ــــــــــــــ تمہارا قلم کیا ہی خوبصورت ہے۔ (مجاز مرسل، علاقہ سببیت) قَرَأْتُ مَاطَرَّزَهُ قَلَمُكَ ــــــــــــــ میں نے وہ مضمون پڑھا جس کو تیرے قلم نے مزین کیا ہے۔ (استعارہ) (۲) السیف ــــــــــــــ وَوَضْعُ النَّدٰی فِيْ مَوْضِعٍ السَّیْفِ بالْعُلَا. مًضڑرٌّ كَوَضْعِ السَّیْفِ فِيْ مَوْضِعِ النَّدَی.عطاء کو رکھنا تلوار کی جگہ میں بلندی میں مضر ہے جیسے تلوار کو رکھنا عطا کی جگہ (یعنی جہاں نرمی کی ضرورت ہو وہاں نرمی، اور جہاں سختی کی ضرورت ہو وہاں سختی کرنا چاہئے) إذا غَضِبَ سَیْفُهُ شَرِبَ مِنْ دمِ أَعْدَائِهٖ. تلوار سے مراد سزا ہے ــــــــــــــ پس مجاز مرسل ہے۔ جب اس کی تلوار غضبناک ہوتی ہے تو اس کے دشمنوں کا خون پیتی ہے۔ (استعارہ) (۳) رأس ــــــــــــــ اِشْتَرَیْتُ رَاسًا مِّنَ الْغَنَمِ.میں نے بکری کا سر خریدا ــــــــــــــ (مجاز مرسل، علاقہ جزئیت) غَلَی رَأسُهُ غَیْظًا .اس کا سر غصہ سے جوش مارنے لگا (استعارہ) (۴) الصدیق ــــــــــــــ أُغَرِّفُكَ بِصَدِیْقِكَ الْمُخْلِصْ.میں تجھے تیرے مخلص دوست کی پہچان کراؤنگا (مجاز مرسل، علاقہ اعتبار مایکون) جَلَسْتُ إِلَی الصَّدِیْقِ النَّاصِحِ . الْتَمِسُ الْحِكْمَةَ مِنْ سُطُوْرِهِ .میں خیر خواہ دوست کے پاس بیٹھا اس کی سطروں سے دانائی تلاش کرنے کے لئے (استعارہ)التمرین - ۶ ان دو اشعار کی شرح کریں اور ان میں موجود مجاز کو واضح کریں۔ (۱) لوگوں کی جو چیزیں تم دیکھ رہے ہو وہ تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے، کیونکہ پسلیوں کے نیچے ایک بدترین بیماری ہوتی ہے۔ (۲) اس لئے اب کوڑا رکھدو اور تلوار اٹھالو، یہاں تک کہ روئے زمین پر بنوامیہ کا کوئی فرد باقی نہ رہے۔ اشعار کی شرح:- بنو امیہ کے لوگوں کے چہروں پر محبت کے جو آثار تم دیکھ رہے ہو اس سے دھوکا مت کھانا، اس لئے کہ ان کے دل پوشیدہ کینہ کو چھپائے ہوئے ہیں، جو لاعلاج بیماری کے مشابہ ہے، اور ان لوگوں کے ساتھ حکمت ودانائی کے اسباب میں سے نہیں ہے کہ تم ان کو سزا پر مجبور کرو، بلکہ ان کی جڑ کو اکھاڑنا ضروری ہے