الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
التمرین - ۳ آنے والی مثالوں میں سوال بنائیں۔ (۱) سب سے پہلے خلیفۂ راشد۔ (۲) شہر کی سب سے لمبی سڑک۔ (۳) غلاموں کے زمانے میں ملک مصر کی حالت۔ (۴) وہ زمانہ جس میں انگور پکتا ہے۔ (۵) مصر میں بڑے مدارس (کالج) کی تعداد۔ (۶) ہاتھیوں کی جگہ۔ (۷) سچائی کی حقیقت۔ (۸) ضیغم (شیر) کے معنی۔حل تمرین - ۳ نمبر مطلوبہ سوال جواب کی وضاحت (۱) مَنْ أَوَّلُ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِیْنَ ؟ ’’من‘‘ سے ذوی العقول کی تعیین مطلوب ہوتی ہے (۲) مَا أَطْوَلُ شَارِعٍ فِی الْمَدِیْنَةِۃ ؟ ’’ما‘‘ سے غیر ذوی العقول کی تعیین مطلوب ہوتی ہے (۳) کَیْفَ کَانَتْ مِصْرُ أَیَّامَ الْمَمَالِیْكِ ؟ ’’کیف‘‘ سے حالت کا سوال کیا جاتا ہے (۴) مَتٰی یَنْضَجُ الْعِنَبُ ؟ ’’متی‘‘ ماضی یا مستقبل کے زمانے کا سوال کرنے کے لئے آتا ہے (۵) کَمْ مَدَرْسَةً عَالِیَةً فِی مِصْرَ ؟ کم سے عدد کی تعیین مطلوب ہوتی ہے (۶) أَیْنَ مَوْطِنُ الْفِیْلَةِ ؟ این سے جگہ کا سوال کیا جاتا ہے (۷) مَا الصِّدْقُ ؟ ’’ما‘‘ سے مسمی کی حقیقت مطلوب ہوتی ہے (۸) مَا الضَّیْغَمُ ؟ ’’ما‘‘ سے اس کے بعد والے اسم کی وضاحت مطلوب ہوتی ہے