الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
واضح کرتا ہے، یہ علم ادب اسی وجہ سے سائنس سے مختلف ہے، پس یہ انسان میں ادبی پہلو کو مضبوط کرتا ہے، رہا سائنس تو اس کا نفع مادی ہے، اور بیشک علم ادب میں عبرت ونصیحت کا بھی میدان ہے، پس وہ ماضی کا عنوان ہے اور مستقبل کا سامان ہے، اور یہ تہذیب وتمدن کے اصول کو ایک قوم سے دوسری قوم میں منتقل کرنے کے لئے معاون ہے، اور علم سائنس کبھی تو شرو فتنہ کا سامان اور فساد کا ذریعہ بن جاتا ہے، پس یہ لڑائیوں کو بھڑکاتا ہے اور لوگوں میں قطع تعلق کرتا ہے، رہا علم ادب تو وہ ہمیشہ سلامتی کا پیا مبرہے جو محبت ودوستی کے اسباب کو پھیلاتا ہے۔التمرین - ۴ وحلہ دس جملہ خبریہ بنائیں، اور ان میں ایک یا اس سے زیادہ ادوات تاکید لائیں، اور اپنے جانے ہوئے تمام ادوات تاکید استعمال کریں۔ (۱) إِنَّ الْقَنَاعَةَ غِنًی ــــــــــــــ بیشک قناعت مالداری ہے۔ (۲) یَسُرُّنِيْ أَنَّ الْجَوَّ صَحْوٌ ــــــــــــــ اس سے مجھے خوشی ہوئی کہ فضا بہت صاف ستھری ہے۔ (۳) أُحِبُّ الصِّدْقَ أَمَّا الْکِذْبُ فَأَمْقُتُہهُ ــــــــــــــ میں سچائی کو پسند کرتا ہوں، رہا جھوٹ تو میں اس کو ناپسند کرتا ہوں۔ (۴) مَا کُلُّ غَنِيٍّ بِسَعِیْدٍ ــــــــــــــ ہر مالدار نیک بخت نہیں ہوتا ہے۔ (۵) لَئِنِ اجْتَھهَدْتَ لَتُکَافَأَنَّ ــــــــــــــ اگر تم محنت کرو گے تو تمهیں محنت كا پورا بدله ملے گا۔ (۶) أَلَا إِنَّ السُّرُوْرَ لَایَدُوْمُ ــــــــــــــ سنو! خوشی ہمیشہ نہیں رہتی ہے۔ (۷) لَقَدْ نَصَحْتُكَ فَلَمْ تَقْبَلْ نُصْحِي ــــــــــــــ میں نے تمہیں نصیحت کی تو تم نے میری نصیحت قبول نہیں کی۔ (۸) لَعَمْرُكَ مَانَدِمْتُ عَلٰی سُکُوْتٍ مَرَّۃةً ــــــــــــــ تیری زندگی کی قسم! خاموشی پر ایک دفعہ بھی میں شرمندہ نہیں ہوا، (بلکہ خاموشی ہمیشہ مفید رہی)۔ (۹) قَدْ یُدْرِكُ الْمُتَأَنِّي حَاجَتَہهُ ــــــــــــــ سنجیدگی سے چلنے والا کبھی اپنا مقصد حاصل کرلیتا ہے۔ (۱۰) إِنَّ مِنَ الْبَیَانِ لَسِحْرًا ــــــــــــــ بلاشبہ بعض بیان جادو اثر ہوتے ہیں۔