الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۴) اَلْمَوْتُ خَیْرٌ مِنْ حَیَاةٍۃ ذَمِیْمَةٍ ـــــــــــــــ بری زندگی سے موت بہتر ہے۔ (۵) اَلنَّفْسُ تَنْزِعُ آوِنَةً إِلَی الْخَیْرِ وَآٓوِنَةً إِلَی الشَّرِّ ـــــــــــــــ نفس کبھی خیر کی طرف مائل ہوتا ہے، اور کبھی شر کی طرف۔ (۶) لَاتَرْجُوْا الْعَطَاءَ مِنَ الْبَخِیْلِ فَإِنَّ الْمَنْعَ شِیْمَتُہهُ ـــــــــــــــ بخیل سے عطا کی امید نہ کرو اسلئے کہ روک رکھنا اسکی عادت ہے۔ (۷) مَا الْغِنٰی وَالْفَقْرُ مِنْ حِیْلَةِ الْفَتٰی ـــــــــــــــ مالداری اور فقیری جوان کی ہوشیاری اور تدبیر سے نہیں ہوتی ہے۔(ج) مقابلہ کی مثالیں (۱) طَالَمَا قَدَّمَ الْغِنٰی وَضِیْعًا وَأَخَّرَ الْفَقْرُ رَفِیْعًا ـــــــــــــــ بسا اوقات مالداری کمینہ کو آگے بڑھا دیتی ہے، اور فقر وفاقہ بلند درجہ آدمی کو پیچھے کردیتا ہے۔ (۲) یَبْصُرُ الْخُفَّاشُ لَیْلاً وَیَعْمٰی نَھهَارًا ـــــــــــــــ چمگاڈر رات میں دیکھتا ہے اور دن میں اندھا ہوجاتا ہے۔ (۳) مَا أَمَرَّ الْحَیَاةَۃ مَعَ الْمَرَضِ، وَأَفْجَعَ الْمَوْتَ بَعْدَ الصِّحَّةِ الشَّامِلَةِۃ زندگی کیا ہی کڑوی ہے بیماری کے ساتھ، اور موت کیا ہی تکلیف دہ ہے مکمل صحت کے بعد۔ (۴) اَلْخَیْرُ فِي صُحْبَةِۃ الْأَخْیَارِ وَالشَّرُّفِي صُحْبَةِ الْأَشْرَارِ ـــــــــــــــ اچھوں کی صحبت میں بھلائی ہے اور بروں کی صحبت میں برائی ہے۔ (۵) یَنْعَمُ بِالْغِنٰی مَنْ غَمَرْتَہهُ بِعَطَائِكَ، وَیَشْقٰی بِالْفَقْرِ مَنِ ابْتَلَیْتَہهُ بِمَنْعِكَ وہ مالداری سے خوشحال ہوتا ہے جسکو آپ اپنی عطا سے ڈھانپ لیں، اور فقر سے بدبخت ہوتا ہے وہ جسکو آپ اپنے روکنے اور محروم کرنے کے ذریعہ آزمائیں۔التمرین - ۴ (۱) مقابلہ کی ایسی دو مثالیں لائیں جن میں سے ہر ایک میں دو معنی ہوں، اور ان کے مقابل دوسرے دومعنی ہوں۔ (۲) مقابلہ کی ایسی دو مثالیں لائیں جن میں سے ہر ایک میں تین معنی ہوں، اور ان کے مقابل دوسرے تین معنی ہوں۔