الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
التمرین - ۵ آنے والے اطراف میں سے ہر طرف کو اس کے مناسب طرف کے ساتھ رکھ کر تشبیہ مقلوب بنائیں۔ (۱) قَصْفُ الرَّعْدِ یُشْبِہهُ صَوْتَہهُ ــــــــــــــ بجلی کی گرج اس کے آواز کے مشابہ ہے۔ (۲) کَأَنَّ سَوَادَ اللَّیْلِ شَعْرُهُ ــــــــــــــ رات کی سیاہی گویا محبوب کے بال ہیں۔ (۳) لَمْعُ الْبَرْقِ یَحْکِیْ ابْتِسَامَہهُ ــــــــــــــ بجلی کی چمک اس کی مسکراہٹ کی نقل ہے۔ (۴) أَزْهَارُ الرَّبِیْعِ مِثْلُ أَخْلَاقِہهٖ ــــــــــــــ موسم ربیع کے پھول اس کے اخلاق کے مانند هیں۔ (۵) شُعَاعُ الشَّمْسِ یُشْبِہهُ نُوْرَ جَبِیْنِہهٖ ــــــــــــــ سورج کی شعائیں محبوب کی پیشانی کی روشنی کے مشابہ ہے۔ (۶) کَأَنَّ الصَّاعِقَةَ غَضَبُہهُ ــــــــــــــ بجلی گویا کہ ممدوح کا غصہ ہے۔التمرین - ۶ آنے والی تشبیہات مقلوبہ کو مکمل کریں۔ (۱) کَأَنَّ دَبِیْبَ الصِّحَةِ فِی جِسْمِ الْمَرِیْضِ قُدُوْمُكَ لِزِیَارَتِیْ ــــــــــــــ مریض کے بدن میں صحت کی آہٹ گویا تمہاری آمد ہے میری زیارت کے لئے۔ (۲) کَأَنَّ جُرْأَۃةَ الْاَسَدِ جُرْأَتُكَ ــــــــــــــ شیر کی جرأت گویا تمہاری جرأت ہے۔ (۳) کَأَنَّ نَھهِیْقَ الْحِمَارِ صَوْتُہهُ الْمُنْکَرُ ــــــــــــــ گدھے کی آواز گویا اس کی ناپسندیدہ آواز ہے۔ (۴) کَأَنَّ تَوَقُّدَ النَّارِ حَرَارَۃةُ حِفْدِهِ ــــــــــــــ آگ کا روشن ہونا گویا اس کے کینہ کی حرارت ہے۔ (۵) کَأَنَّ حَدَّ الْحُسَامِ حَدُّ عَزِیْمَتِكَ ــــــــــــــ تلوار کی دھار گویا تیرے پختہ ارادہ کی تیزی ہے۔ (۶) کَأَنَّ مَکْرَ الثَّعْلَبِ احْتِیَالُہهُ ــــــــــــــ لومڑی کا مکر گویا اس کی تدبیر ہے۔التمرین - ۷ آنے والی تشبیہات مقلوبہ کو مکمل کریں۔ (۱) کَأَنَّ عَصْفَ الرِّیْحِ رَکْضُ الْجِیَادِ ــــــــــــــ ہوا کا تیز چلنا گویا عمدہ گھوڑوں کا ایڑ لگانا ہے۔ (۲) کَأَنَّ ذُلَّ الْیَتِیْمِ تَوَاضُعُكَ ــــــــــــــ یتیم کی ذلت گویا آپ کی تواضع ہے۔