الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
التمرین - ۱ آنے والی مثالوں میں جملہ خبریہ کو جملہ انشائیہ سے الگ کریں اور مسند الیہ ومسند کی تعیین کریں۔ (۱) حارث بن ہمدانی کے نام ایک خط میں جو باتیں حضرت علیؓ کی طرف منسوب ہیں ان میں سے چند یہ ہیں۔ قران کی رسی کو مضبوطی سے پکڑلو، اور اس سے نصیحت حاصل کرو، اس کے حلال کو حلال سمجھو، اور اس کے حرام کو حرام سمجھو، دنیا کی باقی زندگی میں دنیا کی گذشتہ زندگی سے عبرت حاصل کرو، اس لئے کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کے مشابہ ہے، اور دنیا کا اول حصہ آخری حصہ کے ساتھ ملا ہوا ہے، اور ساری دنیا تغیر پذیر اور زائل ہونے والی ہے، اور اللہ کے نام کی تعظیم کرو، اس طرح کہ اس کا نام حق طریقہ پر لو۔ (ب) اور یہ باتیں بھی حضرت علیؓ کی طرف منسوب ہیں۔ سردی سے اس کے شروع میں ہی بچو، اور اس کے آخر میں اس کا استقبال کرو، اس لئے کہ سردی بدن میں ایسے اثر کرتی ہے جیسے وہ درختوں میں اثر کرتی ہے، ابتدائی سردی جلا دیتی ہے اور آخری سردی ہرابھرا کرتی ہے۔ (ج) کسی بلیغ نے رحم کی درخواست کے بارے میں لکھا ہے۔ آپ کے عفو كی میں نے پناہ لی اور آپ کے درگذر كی میں نے پناہ لی، لہذا آپ مجھے رضامندی کا ذائقہ چکھائیں، اور گذشتہ ناراضگی کی کڑواہٹ مجھ سے بھلادیجئے۔حل تمرین - ۱ (الف) جملہ جملہ کی نوعیت مسند الیہ مسند تَمَسَّكْ بِحَبْلِ الْقُرْاٰنِ انشائیہ ’’تمسك‘‘ میں ضمیر مستتر فعل تمسك وَاسْتَنْصِحْہهُ انشائیہ ’’استنصح‘‘میں ضمیر مخاطب فعل استنصح أُحِلَّ حَلَالَہهُ انشائیہ ’’احل‘‘ میں ضمیر مخاطب فعل احل حَرِّمْ حَرَامَہهُ انشائیہ ’’حرم‘‘ میں ضمیر مخاطب فعل حرم وَاعْتَبِرْبِمَامَضٰی مِنَ الدُّنْیَامَابَقِیَ مِنْھهَا انشائیہ ’’ اعتبر‘‘ میں ضمیر مخاطب فعل اعتبر فَإِنَّ بَعْضَھهَا یُشْبِہهُ بَعْضًا خبریہ ان کا اسم بعضهھا ان کی خبر یشبہه