الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
۳ اَلْوَبْلُ نَوَالُہهُ مقلوب اس لئے کہ وجہ شبہ (کثرت) الوبل میں زیادہ تام ہے المبالغة في بیان حال المشبه به ۴ کَلِمَاتِی قَلَائِدُ الْأَعْنَاقِ غیر مقلوب اس لئے کہ وجہ شبہ (حسن) مشبہ بہ میں زیادہ قوی ہے تزیین المشبه ۵ وَجْھہهُهُ صُبْحٌ غیر مقلوب یہ اپنے مشہور طریقہ پر جاری ہے اس لئے کہ وجہ شبہ (بیاض) مشبہ بہ میں زیادہ قوی ہے بیان مقدار حال المشبه ۵ سَائِرُ الْجِسْمِ ظَلَامٌ غیر مقلوب اس لئے کہ وجہ شبہ مشبہ بہ میں زیادہ قوی ہے بیان مقدار حال المشبهالتمرین - ۳ آنے والی تشبیہات کو تشبیہات مقلوبہ میں تبدیل کریں، اور بتائیں کہ ان میں کون زیادہ بلیغ ہے۔ (۱) بحتری نے ایک ٹیلہ پر واقع محل کی تعریف میں کہا ہے ؎ وہ ایک اونچی زمین کے سرے پر ہے، اس کے سنگریزے موتی (کی طرح) ہیں، اور اس کی مٹی مشک ہے جس میں عنبرکی ملاوٹ ہے۔ (۲) اور اسی شاعر نے کہا ہے ؎ اور تمہارے اوپر فتح بن خاقان کے احسانات، بارش کے احسانات کی طرح ہیں ایسی زمین پر جس کو قحط نے جلادیا ہو۔ (۳) اور اسی شاعر نے ہرن کے بارے میں کہا ہے ؎ میں اس کو نہیں بھول سکتا ہوں جب کہ وہ دور سے ظاہر ہورہا تھا، اور وہ لچک ظاہر کررہا تھا تروتازہ ٹہنی کی طرح۔