الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
مدحیہ اشعار میں سب سے بہتر شعر ہے ؎ بہت ہی سفید وخوبصورت اونٹنی آپ ؐ کو اٹھائے ہوئے ہے، درانحالیکہ آپ کملی میں لپٹے ہوئے ہیں، اس چودھویں کے چاند کی طرح جسکی روشنی نے تاریکیوں کو روشن کردیا ہے۔حل تمرین - ۲ (۱) یہاں ’’امر اور امن‘‘ ان دو کلموں میں جناس غیر تام ہے، کیوں کہ دونوں کلمے حروف کی نوع میں مختلف ہیں۔ (۲) یہاں ’’ینھهون اور ینأون‘‘ میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلمے حروف کی نوع میں مختلف ہیں۔ (۳) یہاں ’’عالم ومعالم‘‘میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلمے حروف کی تعداد میں مختلف ہیں۔ (۴) ’’صَبَابَہه وصُبَابَہه‘‘میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلمے ایک دوسرے سے شکل میں جدا ہیں۔ (۵) یہاں’’بدر وبرد‘‘میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلمے حروف کی ترتیب اور شکل میں جدا ہیں۔التمرین - ۳ آنے والی مثالوں میں جناس کے مواقع بیان کریں، اور ہر مثال میں جناس کی نوع بھی بتلائیں۔ (۱) بحتری کا ایک قصیدہ کے مطلع میں شعر ہے ؎ کیا وہ ملاقات جو فوت ہوگئی اسکی کوئی تلافی ہے؟ یا عشق کی شکایت کرنے والے کو کوئی شفا دینے والا ہے۔ (۲) نابغہ کا مرثیہ میں شعر ہے ؎ تعجب ہے تیری دانشمندی اور عزم وحوصلہ پر جن کو جمع کرلیا ہے نئی لاش نے پتھروں اور سنگریزوں کے درمیان ۔ (۳) بحتری کا شعر ہے ؎ ممدوح باد نسیم کی طرح ہے جو شمالی ہوا میں چلتی ہے، اور بادلوں کی ان بوندوں کی طرح ہے جو ایسی شراب میں ہوتی ہیں جس پر شمالی ہوا چلتی ہے۔ (۴) حریری کا شعر ہے ؎ میں ایسے شخص کو اپنی لگام نہیں دیتا ہوں جو میرے عہد وپیمان کو توڑ دے، اور میں احسانات کے پودے نہیں