الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
التمرین - ۳ آنے والے جملوں میں ہر ایک کو کسی تشبیہ تمثیل میں مشبہ بنائیں۔ (۱) کَأَنَّ الْجَیْشَ الْمُنْھهَزِمَ یَتْبَعُہهُ الْجَیْشُ الظَّافِرُ لَیْلٌ یُطَارِدُهُ الصَّبَاحُ ــــــــــــــ فاتح لشکر ہارے ہوئے لشکر کا پیچھا کررہا ہے، ایسا لگتا ہے جیسے رات کو صبح هكائے لے جارہی ہے۔ (۲) اَلرَّجُلُ الْعَالِمُ بَیْنَ مَنْ لَایَعْرِفُوْنَ مَنْزِلَتَہهُ کَالْمُصْحَفِ فِی بَیْتِ زِنْدِیْقٍ ــــــــــــــ عالم آدمی ان لوگوں کے درمیان جو اس کا درجہ نہ جانتے ہوں دہریے کے گھر میں مصحف کی طرح ہے۔ (۳) اَلْحَازِمُ یَعْمَلُ فِی شَبَابِہهِ لِکِبَرِهِ کَالنَّمْلَةِ تَجْمَعُ فِی الصَّیْفِ مَاتَحْتَاجُ إِلَیْہهِ فِی الشِّتَاءِ ــــــــــــــ ہوشیار آدمی اپنی جوانی میں اپنے بڑھاپے کے لئے عمل کرلیتا ہے جیسے چیونٹی گرمی ہی میں جمع کرلیتی ہے اپنی سردی کی ضروریات کو۔ (۴) کَأنَّ السَّفِیْنَةَ تَجْرِيْ وَقَدْ تَرَکْتْ وَرَاءَ هھَا اَثَرًا مُسْتَطِیْلاً عَرُوْسٌ تُجَرِّرُ أَذْیَالَهَا ــــــــــــــکشتی اپنے پیچھے ایک لمبا نشان چھوڑتی ہوئی اس طرح چل رہی ہے جیسے دلہن اپنے کپڑوں کو گھسیٹتی ہوئی چلتی ہے۔ (۵) اَلْمُذْنِبُ لَایَزِیْدُهُ الصَّفْحُ إِلَّاتَمَادِیًا کَاللَّئِیْمِ لَایَزِیْدُهُ الْإِحْسَانُ اِلَّا تَمَرُّدًا ــــــــــــــ مجرم آدمی کو معاف کرنا اس میں جرأت کو بڑھاتا ہے، جیسے کمینہ کے ساتھ احسان کرنا اس میں سرکشی کو بڑھاتا ہے۔ (۶) کَأَنَّ الشَّمْسَ وَقَدْ غَطَّاهَا السَّحَابُ اِلَّا قَلِیْلًا حَسَنَاءُ مُنْتَقِبَةٌ ــــــــــــــ آفتاب کو جب كہ سوائے تھوڑے حصہ كے بادلوں نےڈھانپ رکھا ہوتو ایسا لگتا ہے جیسے نقاب ڈالی ہوئی حسینہ۔ (۷) خِلْتُ الْمَاءَ وَقَدْ سَطَعَتْ فَوْقَہهُ اَشِعَّةُ الشَّمْسِ وَقْتَ الْاَصِیْلِ صَفَائِحَ مِنَ اللُجَیْنِ مُوِّجَتْ بِالذَّهَبِ ــــــــــــــ پانی کے اوپر شام کے وقت جب سورج کی شعائیں پڑرہی ہوں تو میں ایسا خیال کرتا ہوں جیسے چاندی کی تختیاں ہوں جن پر سونے کا گلیڈ کیا گیا ہو۔ (۸) اَلْمُتَرَدِّدُ فِی الْاُمُوْرِ یَجْذِبُہهُ َرَأْیٌ هُنَا وَرَأْیٌ هُنَاكَ کَرِیْشَةٍ فِیْ مهَھَبِ الرِّیْحِ لَاتَسْتَقِرُّ عَلٰی حَالٍ ــــــــــــــ کسی معاملہ میں تردد کرنے والا، جس کو ایک رائے ادھر کھینچ رہی ہو، ایک رائے اُدھر کھینچ رہی ہو، ہوا کی تھپیڑوں میں اس ریشہ کی طرح ہے جس کو ایک حال پر قرار نہیں۔