الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
جواب نمبر ۳ (۱) لَاتَحْتَقِرْ أَحَدًا ــــــــــــــکسی کو حقیر مت سمجھو۔ (انشاء طلبی) (۲) أَمُسَافِرٌ أَخُوْكَ ــــــــــــــکیا تمہارا بھائی سفر کرنے والا ہے۔ (انشاء طلبی) (۳) لَیْتَ أَیَّامَ الصِّبَا تَدُوْمُ ــــــــــــــ کاش بچپنے کے دن ہمیشہ رهتے(انشاء طلبی) (۴) لَعَلَّ اللّٰہهُ یَجْمَعُ شَمْلَنَا ــــــــــــــ شاید اللہ ہمارے متفرق حالات کو مجتمع کردے گا۔ (انشاء غیر طلبی) (۵) عَسَی اللهُ أَنْ یُّفَرِّجَ شِدَّتَنَا ــــــــــــــ امید ہے کہ اللہ ہماری تنگی میں کشادگی پیدا کرے گا۔ (غیر طلبی) (۶) حَبَّذَا نُصْرَۃةُ الضُّعَفَاءِ ــــــــــــــ کمزوروں کی مدد کیا ہی اچھی چیز ہے۔ (غیر طلبی) (۷) لَاحَبَّذَا الرِّیَاءُ ــــــــــــــ ریا کاری اچھی چیز نہیں ہے۔ (غیر طلبی) (۸) مَاأَجْمَلَ مَنَاظِرَ الرِّیْفِ ــــــــــــــ دیہات کا منظر کتنا خوبصورت ہے۔ (غیر طلبی) (۹) وَحَیَاتِكَ لَأَجْتَھهِدَنَّ ــــــــــــــ تیری زندگی کی قسم میں ضرور محنت کرونگا۔ (غیر طلبی) (۱۰) هھَلْ یَسُوْدُ حَسُوْدٌ؟ ــــــــــــــ کیا حسد کرنے والا سردار ہوسکتا ہے۔ (انشاء طلبی)التمرین - ۳ آنے والی مثالوں میں انشاء اور اس کی قسمیں، اور خبر اور اس کی قسمیں بیان کریں۔ (۱) تیری عمر کی قسم! کوئی وطن وطن والوں کی وجہ سے تنگ نہیں ہوتا ہے لیکن لوگوں کے اخلاق تنگ ہوجاتے ہیں۔ (۲) جب کسی اچھے نسب والے کا دل اس کے اصل نسب کی طرح نہ ہو، تو اچھے عہدے کیا فائدہ دینگے۔ (۳) کاش ممدوح کے جنگ میں پچھڑنے کے وقت سارے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجاتے اور اس کے مضبوط کناروں کا کوئی پتھر بھی باقی نہ رہتا۔ (۴) اگر آپ کے بارے میں مرثیے اور اس کے تذکرے اچھے لگ رہے ہیں تو اس سے پہلے آپ کے بارے میں مدحیہ قصیدے بھی اچھے رہ چکے ہیں۔ (۵) کھیل کود کے کچھ اوقات ہوتے ہیں جو ایسے گذر جاتے ہیں جیسے وہ بوسے ہیں جو سفر کرنے والے محبوب کو دئے جاتے ہیں (رخصت ہوتے وقت اس کو بوسے دئے جاتے ہیں اس کی تھوڑی دیر کی لذت ہے پھر وہ داغ مفارقت دے جاتا ہے)۔