الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(دعائیہ کلمات) استاذ الاساتذہ حضرت اقدس مولانا عبد الحق صاحب اعظمی دامت برکاتہم شیخ الحدیث دار العلوم دیوبند باسمہ تعالی نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم اما بعد علمِ بلاغت ومعانی ان اہم علوم میں سے ہے جن کے بغیر قران وحدیث کی فہم وبصیرت حاصل ہونا مشکل ہے اسی اہمیت کے پیش نظر علماء اسلام نے اس سلسلہ میں اہم کتابیں تالیف فرمائی ہیں، ہمارے درس نظامی میں اس فن کی کتابیں شامل ہیں ’’البلاغۃ الواضحۃ‘‘ نام سے ایک اہم کتاب اکثر مدارس میں ابتدائی عربی درجات میں شامل ہے۔ پیش نظر کتاب ’’الرحمۃ الواسعۃ‘‘ اسی اہم کتاب کی اردو شرح ہے جسے میرے شاگرد، ادارۂ دینیات کے شیخ الحدیث اور متعدد کتابوں کے مصنف مولانا حفظ الرحمن صاحب پالن پوری نے مرتب کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی ’’عیون البلاغۃ‘‘ کے نام سے اسی موضوع کی کتاب لکھ چکے ہیں اس وقت کتاب کا مسودہ میرے سامنے ہے ۔ اللہ تعالی مصنف محترم کی دیگر تالیفات کی طرح اسے بھی قبول بخشے اور امت کے لئے نافع اور مفید بنائے۔ ایں دعا ازمن واز جملہ جہاں آمین باد عبد الحق غفرله خادم دارالعلوم دیوبند ۲۹/جمادی الثانیه ۱۴۳۷ھ ۱۸/اپریل ۲۰۱۶ء بروز جمعه