الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
پرندے بیدار ہوتے ہیں، تو بیدار کرنے کی نسبت صبح کی طرف مجاز عقلی ہے، اور علاقہ زمانیت ہے۔ (۱۱) فنا کرنے کی نسبت بہادروں کے قول کی طرف کرنا مجاز عقلی ہے، اور علاقہ سببیت ہے، کیونکہ بہادروں کا قول ’’کہاں ہیں مدافعت کرنے والے‘‘ سبب ہے مدافعت کرنے والوں کے ہجوم اور ان کے قتل کا۔التمرین - ۲ مندرجہ ذیل اقوالِ عرب میں مجازِ عقلی اور اس کا علاقہ بیان کریں۔ (۱) بہت زیادہ آمدورفت والا راستہ (جس میں لوگ کثرت سے آتے جاتے ہیں)۔ (۲) اس کے پاس بلند شرافت اور ساتھ دینے والی قسمت ہے۔ (۳) زمانے نے ان کو کاٹ کھایا اور حوادث نے پیس دیا۔ (۴) مال وہ کام کرجاتا ہے جس سے طاقت عاجزرہتی ہے۔ (۵) تھکنے والے ارادے، لغزش کھانے والی قسمت، تیز آندھی والا دن، بانجھ ہوا، تعجب کرنے والا تعجب۔ (۶) اے عمیر! بیشک تیرے باپ کے سر کو راتوں کے گذرنے نے اور زمانہ کے الٹ پھیرنے بدل دیا یعنی بال سفید کردئے۔ (۷) اس کو اسفار نے دور دراز مقامات پر پھینک دیا، بہت ظلم کرنے والی جنگ، سخت موت، اپنی خوبی محسوس کرنے والا شعر۔ (۸) اس کا ایسا چہرہ ہے جو اس کے حسن کو بیان کرتا ہے۔ (۹) فلاں شخص کو حرص اور نسب کے گھٹیاپن نے بے حیثیت کردیا۔ (۱۰) ان کی زمین وعدہ کرنے والی ہے جب اس سے خیر کی امید ہو۔ (۱۱) دنیا کی ہولناکیوں نے ان کو پکڑلیا۔ (۱۲) تم مجھے حفاظت کرنے والے کان عاریت پر دیدو۔