الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
حل تمرین - ۳ (۱) مَنْ یُرِدْ مَوَاطِرَ مِنْ غَیْرِ السَّحَائِبِ یَظْلِمُ ــــــــــــــ اس طالبعلم کی حالت کو جو حصول علم کے لئے اچھے استاذ کا انتخاب کرے، اور دوسرے کو چھوڑدیوے ــــــــــــــ ، تشبیہ دی گئی ہے اس شخص کی حالت سے جو بادل سے بارش طلب کرے اور بادل کے علاوہ سے بارش کی امید نہ رکھے، جامع دونوں میں شی کو اپنی اصل جگہ سے تلاش کرنا ہے۔ (۲) إِنَّ الشَّمْسَ بَعْضُ الْکَوَاکِبِ ــــــــــــــ اس آدمی کی حالت کو جو اپنے خاندان میں سب سے فائق ہو، حالانکہ وہ خاندان ہی کا ایک فرد ہے ــــــــــــــ ، تشبیہ دی گئی ہے سورج کی حالت سے جو تمام ستاروں پر فوقیت رکھتا ہے حالانکہ سورج ستاروں ہی کی جنس سے ہے، جامع دونوں میں عام صفت میں اشتراک اور خاص صفت میں منفرد ہونا ہے۔ (۳) فِیْ طَلْعَةِ الْبَدْرِمَا یُغْنِیْكَ عَنْ زُحَلٍ ــــــــــــــ اس طالب کی حالت کو جو کسی فن کی جامع کتاب کو لے اور اس فن کی مختصر کتابوں سے بے نیاز ہوجائے ــــــــــــــ تشبیہ دی گئی ہے اس شخص کی حالت سے جس کے سامنے چودھویں کا چاند ظاہر ہوتو اس کی روشنی کی وجہ سے وہ مخفی ستاروں کی طلب سے بے نیاز ہوجائے، جامع دونوں میں بڑی چیز پر اکتفا کرنا چھوٹی اور معمولی چیز کے مقابلہ میں۔ (۴) رُبَمَا صَحَّتِ الْأَجْسَامُ بِالْعِلَلِ ــــــــــــــ اس شخص کی حالت کو جو اپنی رائے کو بہادری کے ساتھ ظاہر کرتا ہے پس لوگ اس پر اس اٹکل پچو رائے کے انجام سے ڈرتے ہیں، لیکن یہ بہادری اس کو اس کے سردار کی نگاہ میں بڑا بنا دیتی ہے اور اس کا درجہ اس کے سامنے بلند کرتی ہے -- تشبیہ دی گئی ہے جسم کی حالت سے جس کوبخار پہنچے پھر وہ جسم طاقت وقوت حاصل کرلیتا ہے، جامع یہ ہے کہ دونوں نے خیر کو پیدا کیا جس کی توقع نہیں تھی۔ (۵) لِأَمْرٍ غَدَا مَاحَوْلَ مَکَّةَ مُقْفِرًا ــــــــــــــ اسلوب ومعیار ادب سے گری ہوئی کتابوں کو جس کے خریدنے پر لوگ متوجہ ہورہے ہیں اور مفید کتابوں کو چھوڑدیتے ہیں -- تشبیہ دی گئی ہے مکہ مکرمہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے، تو مکہ مکرمہ کو بے آب وگیاہ اور بنجر دیکھ رہا ہے حالانکہ مقدس ومتبرک جگہ ہے، اور مکہ مکرمہ کے علاوہ علاقوں کو ہرا بھرا دیکھ رہا ہے (حالانکہ وہ متبرک ومقدس نہیں ہیں) جامع یہ ہے کہ عمدہ اور بہترین چیز کا فائدہ کبھی اس دنیا میں حاصل نہیں ہوتا ہے۔