الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۸) اللہ تعالی کا ارشاد ہے، قُلْ تَمَتَّعُوْا فَإِنَّ مَصِیْرَکُمْ إِلَی النَّارِ(ابراھیم ۳۰) -- آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ فائدہ اٹھالو اس لئے کہ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے۔ (۹) ابوطیب سیف الدولہ سے خطاب کرتے ہوئے کہتا ہے ؎ أخَا الْجُوْدِ أَعْطِ النَّاسَ مَاأَنْتَ مَالِكُ وَلَا تُعْطِیَنَّ النَّاسَ مَا أَنَا قَائِلٌ ترجمہ:- اے جو دو سخاوت والے! لوگوں کو وہ مال دیجئے جس کے آپ مالک ہیں، اور لوگوں کو وہ چیز نہ دیں جو میں کہہ رہا ہوں (یعنی میرے اشعار نہ دیں)۔ (۱۰) قطری ابن فجاء ۃ نے اپنے آپ کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ؎ فَصَبْرًا فِي مَجَالِ الْمَوْتِ صَبْرًا فَمَانَیْلُ الْخُلُوْدِ بِمُسْتَطَاعِ ترجمہ:- پس موت کے میدان میں مکمل صبر سے کام لو، اس لئے کہ ہمیشگی کا حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔الاجابۃ (نمونے کاحل) نمبر صیغۂ امر امر کا مرادی معنی نمبر صیغۂ امر امر کا مرادی معنی (۱) خُذِ الْکِتَابَ امر کا حقیقی معنی (۶) دَعْ مِنْ أَعْمَالِ السِّرِّ ارشاد (۲) شَاوِرْ سِوَاكَ ارشاد (۷) فَعِشْ وَاحِدًا أَوْصِلْ أَخَاكَ تخییر (۳) وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ ارشاد (۸) قُل امر کا حقیقی معنی ؍؍ وَارْغَبْ بِنَفْسِكَ ارشاد ؍؍ تَمَتَّعُوْا تہدید (۴) زُرْ تمنی (۹) أَعْطِ النَّاسَ دعا ؍؍ جِدِّی تمنی (۱۰) صَبْرًا امر کا حقیقی معنی (۵) أَرِیْنِی تعجیزالتمرین - ۱ آنے والی مثالوں میں امر کے صیغے کیوں ارشاد،التماس،تعجیز،تمنی،اوردعا کا فائدہ دے رہے ہیں؟ ترتیب وار بتائیں۔ (۱) آپ لوگوں سے چوکنار ہیں، درانحالیکہ اس (چوکناپن) كو بھی چھپا رکھیں ، اور آپ کو لوگوں میں سے