الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
’’ارشاد‘‘ ونصیحت کے لئے ہوگا۔ مخاطب کی دوسری حالت ــــــــــ یہ ہے کہ مخاطب طاقتور ہو، سست ہو، اپنا واجبی حق بھی ادا نہ کرتا ہو اور متکلم انجام کی برائی سے ڈرانے کے لئے اس کو یہ اوپر والا جملہ کہے تو یہ’’تہهدید‘‘کے لئے ہوگا۔ مخاطب کی تیسری حالت ــــــــــ یہ کہ مخاطب بہت آگے پیچھے کرتا ہو، اور ہر وقت بحرنوم میں مستغرق رہتا ہو اور اس کے دوست محنت اور کوشش سے آگے بڑھ رہے ہوں تو اس وقت یہ جملہ توبیخ کے لئے ہوگا۔التمرین - ۵ آنے والے جملہ خبریہ کو نہی والے جملہ انشائیہ میں تبدیل کریں، اور ہر صیغے میں نہی کی مراد متعین کریں۔ (۱) تم دوسروں پر بھروسہ کرتے ہو۔ (۲) تم میرے حکم کی تعمیل کرتے ہو۔ (۳) تم دوست کو زیادہ عتاب کرتے ہو۔ (۴) تم برائی سے روکتے ہو اور خود کرتے ہو۔ (۵) تم آج معذرت کررہے ہو۔ (۶) تم ہر لغزش پر میری پکڑ کرتے ہو۔ (۷) علی ہماری مجلس میں آتا ہے۔ (۸) دیہات کے لوگ اپنے بیٹوں کو تعلیم دینے میں سستی کرتے ہیں۔حل تمرین - ۵ (۱) لَاتَعْتَمِدْ عَلٰی غَیْرِكَ ـــــــــــــ دوسروں پر بھروسہ نہ کرو ـــــــــــــنہی ’’ارشاد‘‘ کے لئے ہے۔ (۲)لَاتُطِعْ أَمْرِي ـــــــــــــ میرے حکم کی تعمیل نہ کرو ـــــــــــــ نہی ’’تهہدید‘‘ کے لئے ہے۔ (۳) لَاتُکْثِرْ مِنْ عِتَابِ الصَّدِیْقِ ــــــــــ تم دوست کو زیادہ عتاب نہ کرو ــــــــــ نہی ’’ارشاد‘‘ کے لئے ہے۔ (۴) لَاتَنْہهَ عَنِ الشَّرِّ وَتَفْعَلُہهُ ــــــــــ تم برائی سے مت روکو جب کہ تم خود کررہے ہو ــــــــــنہی ’’توبیخ‘‘ کے لئے ہے۔ (۵) لَاتَعْتَذِرُوْا الْیَوْمَ ــــــــــ تم آج کوئی معذرت نہ کر و ــــــــــنہی’’تیئیس‘‘کے لئے ہے۔ (۶) لَاتُؤَاخِذْنِي بِکُلِّ هَھفْوَةٍۃ ــــــــــ تم میری ہر لغزش پر پکڑ نہ کرو ــــــــــ نہی ’’دعا‘‘ کے لئے ہے۔ (۷) لَایَحْضُرْ عَلِيٌّ مَجْلِسَنَا ــــــــــ علی ہماری مجلس میں نہ آیا کرے ــــــــــنہی حقیقی معنی میں ہے۔ (۸) لَایُهْمِھلِ الْقَرَوِیُّوْنَ تَعْلِیْمَ أَبْنَائِهِھمْ ــــــــــ دیہات والے اپنے بیٹوں کی تعلیم میں سستی نہ کریں ــــــــــ نہی’’ارشاد‘‘کے لئے ہے۔