الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
گھر نہیں جلا ہے مگر اسکے ترک وطن کرنے والے گھر والوں کے شوق کی حرارت سے۔ (۳) لَمْ تَکْسِفِ الشَّمْسُ إِلَّا خَجَلًا مِنْ نُوْرِ وَجْهِھكَ الْغَالِبِ سورج گرہن نہیں ہوا مگر تیرے با اقتدار چہرے کے نور سے شرماکر۔ (۴) لَمْ یَھهْطِلِ الْمَطَرُ فِي هٰھذَا الْیَوْمِ إِلَّابُکَاءً عَلٰی فَقْدِ هٰھذَا الْعَظِیْمِ اس دن میں موسلادھار بارش نہیں ہوئی مگر اس بڑی شخصیت کی موت پر رونے کی وجہ سے۔التمرین - ۳ وحله اپنے ادب وانشاء میں حسن تعلیل کی دو مثالیں بیان کریں۔ (۱) مَا اهْھتَزَّتِ الْأَغْصَانُ فِي الرَّوْضِ بِفِعْلِ النَّسِیْمِ، وَلٰکِنَّھهَا رَقَصَتْ غِبْطَةً وَسُرُوْرًا حِیْنَ رَأَتْکُمْ تَخْطُرُوْنَ فِي جَنْبَاتِہهِ ٹہنیاں باغات میں بادنسیم کے فعل سے نہیں جھوم رہی ہیں، مگر وہ خوشی اور رشک میں رقص کررہی ہیں، جب اس نے تم کو دیکھا کہ تم اسکے پہلوؤں میں ٹہل رہے ہو۔ (۲) مَا نَشَأَ السَّحَابُ فِي السَّمَاءِ إِلَّا لِیُظِلَّکُمْ مِنَ الشَّمْسِ ـــــــــــ بادل آسمان میں نہیں اٹھا مگر اسلئے تاکہ تمہیں سورج کی دھوپ سے سایہ عطا کرے۔التمرین - ۴ آنے والے دو شعروں کی تشریح کریں، اور ان میں حسنِ تعلیل بتلائیں، یہ دونوں شعر ابو طیب متنبی کے ہیں مدح میں۔ (۱) کیا آپ ان لوگوں کی اولاد میں نہیں ہیں جو سعادت مند وسردار ہیں، اور جنہوں نے شریف النسل انسان ہی کو جنم دیا ہے۔ (۲) اور باغات کی خوشبو یہ ان کی اپنی نہیں ہے، لیکن آپ کے آباء واجداد کے اس مٹی میں دفن ہونے نے ان باغات کو خوشبو کا لباس پہنایا ہے۔حل تمرین - ۴ اشعار کی تشریح:- ابوطیب متنبی اپنے ممدوح سے کہتا ہے کہ آپ شریف الاصل اور عمدہ نسب هیں اسلئے