الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
میں، کیونکہ پہلے میں دونوں کلمے ایک حرف میں مختلف ہیں، اور دوسرے میں دونوں کلمے تعداد حروف میں مختلف ہیں۔ (۳) شعر میں دوجگہ جناس غیر تام ہے،’’ریح وراح‘‘اور’’شمال وشمول‘‘ میں، کیونکہ دونوں کلمے حروف کی نوع اور شکل میں مختلف ہیں۔ (۴) یہاں جناس دوجگہ ہے،’’زمامی وذمامی‘‘اور’’ایادی واعادی‘‘ میں، اور دونوں جگہ جناس غیر تام ہے کیونکہ دونوں کلمے ایک حرف میں مختلف ہیں۔ (۵) اس شعر میں دو جگہ جناس غیر تام ہے،’’السیر والسیل‘‘میں اور’’الخیر والخیل‘‘ میں، اور جناس غیر تام ہونے کا سبب دونوں کلموں میں آخری حرف کا اختلاف ہے۔ (۶) یہاں’’مسعدًا ومبعدا‘‘ میں اور’’عاذرًا وعاذلًا‘‘ میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلمے ایک حرف میں مختلف ہیں۔ (۷) ابوتمام کے شعر میں’’الصفائح والصحائف‘‘میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلمے ترتیب حروف میں مختلف ہیں۔ (۸)آیت کریمہ میں’’تفرحون وتمرحون‘‘میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلمے ایک حرف میں مختلف ہیں۔ (۹) حضرت حسانؓ کے شعر میں’’القنا والقنابل‘‘میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلمے عدد حروف میں مختلف ہیں۔ (۱۰) ابوتمام کے شعر میں دوجگہ جناس غیر تام ہے،’’عواص وعواصم‘‘میں، اور’’قواض وقواضب‘‘میں اور جناس کے تام نہ ہونے کا سبب دونوں کلموں کا تعداد حروف میں مختلف ہونا ہے۔ (۱۱)’’غُرَر وغَرَر‘‘ان دو کلموں میں جناس غیر تام ہے، کیونکہ دونوں کلموں میں پہلے حرف کی شکل الگ ہے۔التمرین - ۴ وحله اپنی انشاء میں جناس تام کی دو مثالیں لائیں، اور دوسری دو جناس غیر تام کی، اور اسکا دھیان رکھیں کہ آپ کے کلام میں تکلف کا اثر ظاہر نہ ہو۔