الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
التمرین - ۸ آنے والے قصہ میں قصر کی اقسام اور اسکے طریقے واضح کریں، اور جس جملے میں قصر ہے اس میں مقصور اور مقصور علیہ بیان کریں عربوں کا خیال ہے کہ ایک خرگوش کو ایک کھجور ملی، تو لومڑی نے اسکو اچک کر کھالیا، تو دونوں مقدمہ لیکر گوہ کے پاس گئے، پس خرگوش نے کہا اے ابوحِسْل! تو گوہ نے کہا تم نے سننے والے کو پکارا ہے، خرگوش نے کہا ہم تمہارے پاس مقدمہ لیکر آئے ہیں، تو گوہ نے کہا: تم نے ایک عادل کو ہی فیصل بنایا ہے، خرگوش نے کہا: ہمارے پاس باہر نکلئے، تو گوہ نے کہا: حَکَمْ کے پاس اسکے گھر میں ہی آیا جاتا ہے، خرگوش نے کہا میں نے ایک کھجور پائی، گوہ نے کہا ایک میٹھی چیز ہے اسکو کھالیجئے، کہنے لگی اسکو لومڑی نے اچک لیا گوہ نے کہا اس نے خیر وبھلائی کو اپنے ہی لئے پسند کیا، خرگوش نے کہا میں نے اسکو ایک تھپڑ مارا، گوہ نے کہا تم نے اپنا حق ہی لیا ہے ، خرگوش نے کہا لومڑی نے بھی مجھے ایک تھپڑ ماردیا، گوہ نے کہا ایک آزاد وشریف نے بدلہ لے لیا، خرگوش نے کہا: آپ ہمارے درمیان فیصلہ کریں، گوہ نے جواب دیا کہ فیصلہ تو میں کرچکا، پس گوہ کے سارے اقوال ضرب المثل بن گئے۔حل تمرین - ۸ جملہ نوع قصر باعتبار طرفین طریق قصر مقصور مقصور علیہ سَمِیْعًا دَعَوْتَ صفت علی موصوف تقدیم مفعول بہ دعوت سمیعا عَادِلًاحَکَّمْتُمَا صفت علی موصوف تقدیم مفعول بہ حکمتما عادلا فِيْ بَیْتِہهِ یُوْتٰی الْحَکَمُ صفت علی موصوف تقدیم جار ومجرور یوتی الحَکَمُ فی بیتہه لِنَفْسِہهِ بَغَی الْخَیْرَ صفت علی موصوف تقدیم جار ومجرور بغی الخیر لنفسہه بِحَقِّكَ أَخَذْتِ صفت علی موصوف تقدیم جار ومجرور اخذت بحقكالتمرین - ۹ (۱) قصرِ صفت علی موصوف کے دو جملے لائیں، اسطرح کہ پہلے میں قصر حقیقی ہو اور دوسرے میں اضافی ہو۔ (۲) قصرِ موصوف علی صفۃ کے دو جملے لائیں، اسطرح کہ دونوں میں قصر اضافی ہو۔