الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
التمرین - ۲ آنے والے اطراف سے چند تشبیہات اس طرح بنائیں کہ ہر طرف کے ساتھ اس کے مناسب طرف کا انتخاب کریں۔ (۱) اَلْعَزِیْمَةُ الصَّادِقَةُ کَالسَّیْفِ الْقَاطِعِ ــــــــــــ سچا ارادہ کاٹنے والی تلوار کی طرح ہے۔ (۲) کَأَنَّ الْبَخِیْلَ شَجَرَۃةٌ لَاتُثْمِرُ ــــــــــــ گویا کہ بخیل ایسا درخت ہے جو پھل نہیں دیتا ہے۔ (۳) اَلْحَدِیْثُ الْمُمْتِعُ یُشْبِہهُ نَغَمَ الْاَوْتَارِ ـــــــــــــ دلچسپ بات سارنگی کے نغمہ کے مانند ہے۔ (۴) اَلْمَطَرُ لِلْاَرْضِ مِثْلُ الْحَیَاۃةِ تَدِبُّ فِی الْاَجْسَامِ ــــــــــــ زمین کے لئے بارش جسموں میں دوڑنے والی زندگی کی طرح ہے۔التمرین - ۳ چند تشبیہات اس طرح بنائیں کہ ان میں آنے والے کلمات میں سے ہر ایک مشبہ ہو۔ (۱) کأَنَّ الْقِطَارَ فِی السُّرْعَةِ سَھْهْمٌ خَرَجَ مِنْ قَوْسِہهِ ـــــــــــــ گویا ٹرین تیز رفتاری میں کمان سے نکلا ہوا تیر ہے۔ (۲) اَلھهَرَمُ الْاَ کْبَرُ کَالطَّوْدِ فِی الْاِرْتِفَاعِ ــــــــــــــــ بڑا ھرم پہاڑ كی طرح ہے بلندی میں (ھرم مصر والوں كی وہ بڑی عمارت جو بادشاہوں كے مدفن كے لیے بنائی جاتی تھی) (۳) اَلْکِتَابُ کَالْجَلِیْسِ الصَّالِحِ فِی تَھْهذِیْبِ النُّفُوْسِ ـــــــــــــ دلوں کو سنوارنے میں کتاب بہترین ہم نشین کی طرح ہے۔ (۴) اَلْحِصَانُ فِی السُّرْعَةِ کَالرِّیْحِ الْعَاصِفةَۃِ ـــــــــــــــ گھوڑا تیز رفتاری میں تیز آندھی کی طرح ہے۔ (۵) کَأَنَّ الْمَصَابِیْحَ فِی تَلَأْلُئِھهَا نُجُوْمُ السَّمَاءِ ـــــــــــــــ گویا کہ چراغ روشنی اور چمک میں آسمان کے ستارے ہیں۔ (۶) حَسِبْتُ الصَّدِیْقَ فِی عِطْفِہهِ وَحنوّه أَخًاشَفِیْقاً ـــــــــــــــ میں نے دوست کو نرمی اور شفقت میں شفیق بھائی سمجھا۔