الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
اور اس نے زندہ کیا۔ (۳) اور اللہ تعالی کا ارشاد ہے ــــــــــــ پس اللہ تعالی جسکو ہدایت دینا چاہتا ہے تو اسکے سینے کو اسلام کے لئے کھول دیتا ہے ، اور جسکو گمراہ کرنا چاہتا ہے تو اسکے سینے کو بالکل تنگ کردیتا ہے۔ (۴) ابوطیب متنبی کا شعر ہے ؎ میں ان کی زیارت کرتا ہوں، اس حال میں کہ رات کی سیاہی میرے لئے سفارش کرتی ہے، اور جب رات گذار کر لوٹتا ہوں تو صبح کی روشنی میرے خلاف بھڑکاتی ہے۔ (۵) شریف آدمی بہت زیادہ در گذر کرتا ہے جب معذرت کے دروازے تنگ ہوجاتے ہیں۔ (۶) نادان کا غصہ اسکی بات میں ہوتا ہے اور عقلمند کا غصہ اسکے عمل میں ہوتا ہے۔ (۷) خلیفہ منصور کا قول ہے ــــــــــــ تم لوگ اطاعت کی عزت سے معصیت کی ذلت کی طرف مت نکلو۔ (۸) اگرچہ مجھے یہ بات بری لگی کہ تم نے مجھے برائی کے ساتھ یاد کیا، لیکن مجھے اس بات سے خوشی ہوئی کہ میرا تمہارے دل پر گذر تو ہوا۔ (۹) اور نابغہ کا شعر ہے ؎ اگر وہ دونوں کسی نرم زمین پر اترتے ہیں تو وہ گردو غبار اڑاتے ہیں، اور اگر سخت زمین پر چڑھتے ہیں تو چٹانیں ٹوٹ جاتی ہیں۔ (۱۰) اوس بن حجر کا شعر ہے ؎ ہم نے اپنے رب کی اطاعت کی ، اور کچھ لوگوں نے اسکی نافرمانی کی، پس ہم نے اپنی اطاعت کا ذائقہ چکھ لیا ، اور انہوں نے بھی مزہ چکھ لیا۔حل تمرین - ۲ (۱) آیت کریمہ میں ’’سیِّئاتھهم اور حسناتهھم‘‘ میں طباق ہے، اسلئے کہ اس میں ایک شی اور اسکی ضد کو جمع کیا گیا ہے۔ (۲) آیت کریمہ میں’’أَضْحَكَ وَأَبْکٰی‘‘میں طباق ہے، اور دوسرا طباق’’أَمَاتَ وَأَحْیَا‘‘میں ہے۔