الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۷) اور اسی نے کہا ہے ؎ جس شخص کے پاس موت چکر لگا رہی ہو وہ اس شخص کی طرح نہیں ہے جس کے پاس شراب کا دور چل رہا ہو۔ (۸) کُثّیر عزہ سے کہتا ہے ؎ مبارک ہو خوشگوار ہو، عزہ کے لئے یہ چھپی ہوئی بیماری نہیں ہے کہ اس نے ہماری آبرو کو حلال سمجھا (عزہ نے اس کو چپت مارا تھا)۔ (۹) فرزدق نے گمان کیا کہ وہ مربع کو جلدہی قتل کردے گا، اے مِرْبَع ! لمبی سلامتی کی تو خوشخبری لے لے۔ (۱۰) اس پانی کے لئے ابلنا ضروری ہے جو دہکتی ہوئی آگ پر چڑھی ہانڈی میں ہو۔ (۱۱) جب حذام (نامی عورت) کوئی بات کہے تو اس کی تصدیق کرلو، کیونکہ بات وہی ہوتی ہے جو حذام نے کہی ہے۔ (۱۲) بخدا ہماری بکری دبلی ہوگئی حتی کہ اس کے دبلے پن کی وجہ سے اس کی ہڈیاں ظاہر ہوگئیں یہاں تک کہ ہرنادار ومفلس شخص اس کی قیمت لگانے لگا۔حل تمرین - ۵ (۱) ایک تاجر نے اپنی دکان میں ایک کارندے کو چنا تا کہ وہ دکان کی دیکھ بھال کرے اور اس نے دھوکا دیدیا -- تو اس میں تاجر کی حالت کو تشبیہ دی اس شخص کی حالت سے جو کسی شکار کے لئے شیر کو وسیلہ بنائے، پس شیر اپنے شکار کے ساتھ اس کو بھی پھاڑ کھائے، جامع جس سے کام لینا ہے اس سے نگاہ کا خطا کرجانا اور جس کی طبیعت میں شر ہے اس سے خیر کی امید کرنا ــــــــــــــ پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۲) فتنہ اور اختلاف کے آثار ظاہر ہوتے ہیں ظاہری سکون ومتانت کے دوران میں، اس سکون کے دوران ان آثار کے نمایاں ہونے کی حالت کو تشبیہ دی ہے آگ کی چمک کی حالت سے جو راکھ کے درمیان ظاہر ہوتی ہے، جامع چیز کا موجود ہونا ہے اس کے مخفی ہونے کے باوجود، پھر اس کا بڑھ جانا ہے جب چھوڑدیا جائے، ــــــــــــــ اور مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔ (۳) بڑے لوگوں سے بات کرنے میں بہت سوچ سمجھ کر کرنا اور اختصار کی رعایت ضروری ہے، اس حالت کو تشبیہ دی ہے اس شخص کی حالت سے جو اندھیرے میں چل رہا ہو تو وہ قدم رکھنے سے پہلے قدم کی جگہ بہت غور سے دیکھتاہے جامع دونوں میں چوکنا رہنا اور خطرے سے بچنا ہے، پھر مشبہ بہ پر دلالت کرنے والی ترکیب کو مشبہ کے لئے مستعار لیا گیا استعارہ تمثیلیہ کے طور پر، اور قرینہ حالیہ ہے۔