الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
’’امات واحیا‘‘ دو فعلوں میں۔ (۱۱) شعر میں ’’تاخرتُ‘‘ اور’’أَتَقَدَّمَا‘‘ ان دو کلموں کے درمیان طباق ایجاب ہے۔التمرین - ۲ مصر کی تعریف میں ابن بطوطہ نے جو مضمون لکھا ہے وہ پڑھیں، اور اسکے اسلوب کلام میں طباق کا حسن وجمال بیان کریں۔ ترجمہ:- مصر آنے جانے والوں کے لئے جمع ہونے کی جگہ ہے، کمزور اور طاقتور کے کجاوے کے اترنے کی جگہ ہے، اس میں وہ سب ہیں جو آپ چاہیں یعنی عالم، ان پڑھ، سنجیدہ اور غیر سنجیدہ، بردبار اور بے وقوف، کمینہ اور باعزت، شریف وغیر شریف ، برائی اور بھلائی، وہ اپنے باشندوں کے ساتھ سمندر کی طرح موجزن ہے، اور اپنی جگہ کی وسعت کے باوجود لگتا ہے وہ ان پر تنگ ہورہا ہے۔حل تمرین - ۲ طباق کے مقامات یہاں ظاہر اور واضح ہیں، اور ابن بطوطہ کے اسلوب میں طباق کے حسن وجمال کی وجہ اسکا اچھی طرح اضداد کا انتخاب ہے اور تکلف وتصنع سے دوری ہے، اور کلام میں سجع بھی فطری طریق پر جاری ہے جس نے طباق کی رونق وبہار بڑھادی۔التمرین - ۳ آنے والی مثالوں میں طباقِ ایجاب کو طباقِ سلب میں تبدیل کریں۔ (۱) اَلْعَدُوُّیُظْھهِرُ السَّیِّئَةَ وَیُخْفِیْ الْحَسَنَةَۃ ــــــــــــــ دشمن برائی کو ظاہر کرتا ہے، اور اچھائی کو چھپاتا ہے۔ (۲) لَیْسَ مِنَ الْحَزْمِ أَنْ تُحْسِنَ إِلَی النَّاسِ وَتُسِیْیُٔ إِلٰی نَفْسِكَ ـــــــــــــــ یہ دانشمندی نہیں ہے کہ تو لوگوں سے اچھا برتاؤ کرے اور اپنی ذات سے برا سلوک کرے۔ (۳) لَایَلِیْقُ بِالْمُحْسِنِ أَنْ یُعْطِيَ الْبَعِیْدَ وَیَمْنَعَ الْقَرِیْبَ ـــــــــــــــ محسن کے شایان شان نہیں ہے کہ دور والے کو تو عطا کرے اور قریب والے کو محروم کرے۔