الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
کیونکہ باغ نہیں بھیجا جاتا ہے، اور باقی مثال تجرید ہے۔ (۱۰) بُنًّا(درخت کا دانہ جس سے قہوہ بنتا ہے) ’’شربت بُنًّا‘‘سے مراد ’’شربت قہهوة ‘‘ہے، قہوہ پہلے بُنّ تھا، تو بُنّ بول كر قہوہ مراد لینا مجاز مرسل ہے، اور علاقہ’’ اعتبار ماکان‘‘ ہے۔ (۱۱) ’’لاتکن أذنا‘‘ ــــــــــــــ کان نہ بن یعنی ایسا آدمی نہ بن، کان بولکر آدمی مراد لیا، کیونکہ کان ہی وہ واحد عضو ہے جس میں باتیں ڈالی جاتی ہیں ، تو جز بولکر کل مراد لیا، پس مجاز مرسل ہوا، اور علاقہ جزئیت ہے۔ (۱۲) چور گھر کو یعنی زمین وعمارت کو نہیں چراتا ہے، بلکہ گھر میں موجود چیزوں کو چراتا ہے، پس گھر بولکر اس کے مشمولات یعنی اس کے اندر کی چیزیں مراد لی گئیں، تو مجاز مرسل ہوا، اور علاقہ محلیت ہے۔ (۱۳) خمر سیال چیز ہے اس کو نچوڑا نہیں جاتا، بلکہ انگور کو نچوڑا جاتا ہے، جس کے بعد شراب بنتی ہے، تو خمر بولکر انگور مراد لیا، انگور کو خمر آئندہ کے لحاظ سے کہدیا تو مجاز مرسل ہوا اور علاقہ’’ اعتبار مایکون‘‘ ہے۔التمرین - ۴ وحلہ آنے والے ہر کلمہ کو سامنے دئے گئے علاقہ کے اعتبار سے مجاز مرسل بنائیں۔ (۱) لَاتَکُنْ عَیْناً عَلَیْنَا فَإِنَّ التَّجَسُّسَ مِنْ أَقْبَحِ الرَّذَائِلِ ــــــــــــــ آپ ہمارے جاسوس نہ بنیں اس لئے کہ جاسوسی بہت بری خصلت ہے۔ (۲) شَاهَدْتُّ الشَّامَ فَأَعْجَبْتُ بِجَمَالِ مَنْظِرِهَا ــــــــــــــ میں نے ملک شام کا مشاہدہ کیا تو اس کے حسین منظر سے خوش ہوگیا۔ (۳) اِهْتَمَّتِ الْمَدْرَسَةُ بِالْأَلْعَابِ الرِّیَاضِیَّةِ ــــــــــــــ اسکول نے ورزشی کھیلوں کا اھتمام کیا۔ (۴) تَأَلَّمَتِ الْمَدِیْنَةُ لِشِدَّۃةِ الْغَلَاءِ ــــــــــــــ شہر تکلیف میں پڑگیا سخت مہنگائی کی وجہ سے۔ (۵) لَبِسْتُ الْکَتَّانَ فِی فَصْلِ الصَّیْفِ ــــــــــــــ میں نے گرمی کے موسم میں کتان کا کپڑا پہنا۔ (۶) رِجَالُ مِصْرَ یَتَعَلَّمُوْنَ الْیَوْمَ فِی مَدَارِسِهھَا الاِبْتِدَائِیَّةِ ــــــــــــــ مصر کے لوگ آج پرائمری اسکولوں میں پڑھتے ہیں۔