الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
باتوں سے تنگ دل ہوگیا۔ (تصریحیہ مرشحہ) (۳) یَفِیْضُ الْجَدْوَلُ بِلُجَیْنٍ سَائِغٍ شَرَابُہه ــــــــــــــ چھوٹی نہر ایسی چاندی بہارہی ہے جس کا پینا خوشگوار ہے۔ (تصریحیہ مجردہ) (۴) رَأَیْتُ قُرْصَ الذَّهَبِ فِی الْأُفُقِ وَقَدْ مَالَ إلَی الْغُرُوْبِ ــــــــــــــ میں نے آسمان کے کنارے میں سونے کی ٹکیا دیکھی جو ڈوبنے کی طرف مائل ہورہی تھی۔ (تصریحیہ مجردہ) (۵) عَلَی النَّضْدِ کَوْکَبٌ ــــــــــــــ تپائی پر ستارہ ہے۔ (تصریحیہ مطلقہ) (۶) رَأیْتُ زَهْرَۃةً سَاحِرَۃةَ الْعَیْنَیْنِ تَجْرِیْ فِیْ بُسْتَانِ ــــــــــــــ میں نے آنکھوں پر سحر کرنے والا پھول دیکھا جو باغ میں چل رہا تھا۔ ایسے چھ استعارہ مکنیہ ذکر کریں جن میں مرشحہ، مجردہ اور مطلقہ ہوں۔ (۱) مَاتَ الْأَمَلُ بَعْدَ اَنْ أَعْیَا الْأَطِبَّاءُ ــــــــــــــ امید مرگئی ڈاکٹروں کے عاجز ہونے کے بعد۔ (مکنیہ مرشحہ) (۲) أَضَاءَ رَأیُكَ الظَّلَامَ ــــــــــــــ تیری رائے نے تاریکی کو روشن کردیا۔ (مکنیہ مرشحہ) (۳) مَاتَ الْأَمَلُ فَیَئِسْنَا ــــــــــــــ امید مرگئی تو ہم مایوس ہوگئے۔ (مکنیہ مجردہ) (۴) أَضَاءَ رَایُكَ مُشْکِلَاتِ الْاُمُوْرِ ــــــــــــــ تیری رائے نے مشکل کاموں کو روشن کردیا۔ (مکنیہ مجردہ) (۵) مَاتَ الْأَمَلُ ــــــــــــــ امید مرگئی۔ (مکنیہ مطلقہ) (۶) أَضَاءَ رَایُكَ ــــــــــــــ تیری رائے نے روشن کردیا۔ (مکنیہ مطلقہ)التمرین - ۷ آنے والے اشعار کی تشریح کریں اور ان میں موجود حسن بلاغت کی قسمیں بیان کریں۔ شریف شاعر ایک رات کا ذکر کرتے ہوئے کہتا ہے ؎ (۱) کتنی ہی راتیں ایسی تھیں جن میں میں نے عجلت کے ساتھ غوطہ لگایا، جن کی صبح تاریکی کا دامن تھامے ہوئے تھی۔ (۲) فجر اس کے کناروں سے جھانک رہی تھی، اور تاریکیاں اس کی رسیوں سے چھوٹ کر بھاگ رہی تھیں۔ (۳) بادل آپس کے ٹکرانے کی وجہ سے گویا گھوڑ سوار ہیں، اور بادل کی بجلیاں ان گھوڑوں کے لئے لگا میں ہیں۔