الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(تاخیر) کے معنی کے لئے ہے ـ ـــــــــــآــٹھویں مثال میں حرف استفہام ’’ کیف‘‘ اظہار تعجب کے لئے ہے ـــــــــــ نویں مثال میں’’ ہمزۂ استفہام ‘‘ تسویہ کے لئے ہے ـ ـــــــــــ دسویں مثال میں حرف استفہام ’’هھل‘‘ تمنی کے معنی کے لئے ہے ـ ــ ــــــــــــ اور گیارھویں مثال میں ’’ حرف استفہام ‘‘ تشویق یعنی شوق ورغبت دلانے کے لئے ہے۔القاعدہ (قاعدہ) (۴۸) کبھی استفہام کے الفاظ اپنے اصلی معنی سے نکل کر دوسرے معانی میں استعمال ہوتے ہیں، جو معانی سیاق کلام سے معلوم ہوتے ہیں، جیسے نفی، انکار، تقریر، توبیخ، تعظیم، تحقیر، استبطاء، تعجب، تسویہ، تمنی، تشویق۔النموذج (نمونے کی مثالیں) (۱) (۱) شَبَّ فِی الْمَدِیْنَةِ حَرِیْقٌ لَمْ تَرَهُ ہٗ،فَسَلْ صَدِیْقَكَ عَنْ رُؤْیَتِهِ إِیَّاهُ ــــــــــــ شہر میں آگ بھڑک اٹھی جس کو تونے نہیں دیکھا، پس تو اپنے دوست سے اس کے اس آگ کو دیکھنے کے بارے میں پوچھ۔ (۲) سَمِعْتَ أَنَّ أَحَدَ أَخَوَیْكَ عَلیٍ وَنَجِیْبٍ أَنْقَذَ غَرِیْقًا، فَسَلْ عَلِیًّایُعَیِّنُ لَكَ الْمُنْقِذَ آپ نے سنا کہ آپ کے دو بھائی علی اور نجیب میں سے ایک نے ایک ڈوبتے شخص کو بچایا ہے، تو علی سے پوچھو وہ بچانے والے کی تعیین کرے۔ (۳) إذاكُنْتَ تَعْرِفُ أَنَّ الْبَنَفْسَجَ یَكْثُرُ فِی أَحَدِ الْفَصْلَیْنِ، اَلْخَرِیْفِ أَوِالشِّتَاءِ لَا عَلَی التَّعْیِیْنِ، فَضَعْ سُوَالًا تَطْلُبُ فِیْهِ تَعْیِیْنَ أَحَدِ الْفَصْلَیْنِ جب آپ جانتے ہیں کہ بنفشہ کا پھول موسم خزاں یا موسم سرما میں سے کسی ایک موسم میں زیادہ ہوتا ہے، تو دو موسموں میں سے ایک کی تعیین طلب کرنے کے لئے سوال کرو۔ * * * ** *