الرحمۃ الواسعۃ فی حل البلاغۃ الواضحۃ |
لرحمة ا |
|
(۲) لَاضَرَرَ مِنَ التَّبَاعُدِ مَعَ قُرْبِ الْقُلُوْبِ ـــــــــ دوری میں کوئی نقصان نہیں ہے دلوں کی قربت کے ساتھ۔ (۳) إِنَّھَهَا سَحَابَةٌ زَادَ بُکَاءُهھَا وَکَثُرَ ضِحْكُ بَرْقِهھَا، وَقَدْ دَنَتْ مِنَ الْأَرْضِ لِإِرْخَاءِ طُنُبِهھَا ـــــــــ بیشک یہ بادل ہے جس کا رونا بڑھ گیا ہے اور اس کی بجلی کا ہنسنا زیادہ ہوگیا ہے، اور یہ زمین سے قریب آگیا ہے اس کی رسیوں کے ڈھیلا ہوجانے کی وجہ سے۔التمرین - ۳ آنے والی مثالوں میں استعارات اصلیہ کو تبعیہ بنائیں۔ (۱) لوگوں میں سب سے بد تر وہ ہے جو اپنی دنیا بنانے کے لئے اپنے دین كو برباد کرے۔ (۲) احسان کے بدل نفوس کو خریدنا ظلم اور سرکشی کے بدلہ ان کو بیچنے سے بہتر ہے۔ (۳) آدمی کا لا یعنی باتوں میں مشغول ہونا اور اس کا حق سے بھاگنا اس کی ناکامی کے اسباب میں سے ہے۔ (۴) نوجوانوں کے لئے بہترین زیورنفس پر کنٹرول کرنا ہے اس کی سرکشی کے وقت۔حل تمرین - ۳ (۱) شَرُّ النَّاسِ مَنْ یَّهْدِمُ دِیْنَہهُ وَیَبْنِيْ دُنْیَاهُ(بدترین آدمی وہ ہے جو اپنا دین ڈھاكر اپنی دنیا بنائے۔) (۲) مَنْ یَّشْتَرِيْ النُّفُوْسَ بِالْإِحْسَانِ خَیْرٌ مِمَّنْ یَّبِیْعُھهَا بِالْعُدْوَانِ (جو احسان كے ذریعہ دلوں كو خریدتا ہے بہتر ہے ـــــــــــ اس شخص سے جو دشمنی كے بدلے اسے بیچ دیتا ہے (۳) إِنْ خَاضَ الْمَرْءُ فِیْمَا لَایَعْنِیْہهِ وَفَرَّ مِنَ الْحَقِّ فَاِنَّہهُ یَعْثُرُ وَشِیْکًا ۔اگر انسان لا یعنی باتوں میں مشغول ہو اور حق سے دور بھاگے تووہ بہت جلد ٹھوكر كھائے گا) (۴) خَیْرُ مَایَتَحَلَّی الشَّبَابُ عَزِیْمَةٌ تَکْبَحُ النَّفْسَ إِذَا جَمَحَتْ ( نوجوانوں كا بہترین زیور وہ حوصلہ ہے جو نفس كو سركشی كے وقت مغلوب كردے) ***